سیلابی ریلا گزرنے کے چند گھنٹوں بعد ہی سوات سے پانی نکال دیا گیا تھا، مراد سعید

سوات(قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر و پی ٹی آئی رہنماء مراد سعید نے کہا ہے کہ سوات میں سیلابی ریلا گزرنے کے چوبیس گھنٹوں بعد ریلیف کا کام شروع کردیا گیا تھا اور چند گھنٹوں میں ہی سوات کے بیشتر علاقوں سے سیلابی پانی کی نکاسی کردی گئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی کے پی محمود خان کے ہمراہ سوات کے مختلف علاقوں کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ سیلابی ریلا گزرنے کے چوبیس گھنٹوں بعد ریلیف کا کام شروع کیا گیا اور چند گھنٹوں میں سوات کے بیشتر علاقوں سے سیلابی پانی کی نکاسی کردی گئی تھی۔

انہوں نے سوال کیا کہ سندھ میں دو ماہ سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، ہم پر تنقید کرنے والوں سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ آپ نے سندھ سے دو ماہ میں بھی پانی کیوں نہیں نکالا ۔پی ٹی آئی رہنما نے الزام عائد کیا کہ امپورٹڈ وزیراعظم نے سیلاب میں ڈوبے لوگوں پر امداد کے تھیلے پھینکے۔ انہوں نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی تذلیل مت کریں، انہیں عزت دیں۔

Recent Posts

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

6 mins ago

وزیر اعظم نے فلسطینیوں اور کشمیریوں کا مقدمہ زور دار طریقے سے پیش کیا: وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیر اعظم محمد شہبازشریف کے اقوام متحدہ…

33 mins ago

سپریم کورٹ سے چوری کیے گئے کمپیوٹر کہاں سے برآمد ہوئے؟جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ سے 2 کمپیوٹر سسٹم چوری ہونے والے کمپیوٹر بلیو ایریا…

42 mins ago

وزیر اعلیٰ مریم نوازکا فیصل آباد میں 21 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیصل آباد میں دوران ڈکیتی واردات…

52 mins ago

یہ حکومت ہمیں ہماراآئینی حق نہیں دے رہی، علی امین گنڈاپور

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے خیبر پختونخوا سے قافلے کی صورت میں آئے…

57 mins ago

گنڈاپور کے ساتھ پھر موئے موئے ہوگیا، سر پٹخ پٹخ کر واپس لوٹ گیا، عظمیٰ بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے راولپنڈی میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے…

1 hour ago