گولڈن ویزا کے حصول کے لیے مزید آسانی پیدا کردی گئی

ابوظہبی(قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات کے گولڈن ویزا کے لیے ابوظہبی کے رہائشیوں کی نامزدگیوں کی حمایت کے لیے نئی شراکت داری قائم ہوئی ہے جس سے سرمایہ کاروں، کاروباری افراد کو خصوصی فوائد بھی فراہم ہوں گے . یو اے ای کی سرکاری خبرایجنسی وام کے مطابق امارت میں بین الاقوامی مالیاتی مرکز ابوظہبی گلوبل مارکیٹ (ADGM) اور اقتصادی ترقی کے محکمے کے ایک شعبے ابوظہبی ریزیڈنٹس آفس (ADRO) نے گولڈن ویزا کی نامزدگیوں اور پروسیسنگ میں معاونت کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت ابوظہبی گلوبل مارکیٹ کا ویب پورٹل نامزدگیوں کی سہولت کے لیے متعدد ڈیجیٹل خدمات تک رسائی فراہم کرے گا، معاہدے کا مطلب یہ بھی ہے کہ ابوظہبی ریزیڈنٹس آفس گولڈن ویزا کی نامزدگی کے عمل کی حمایت کرے گا .


بتایا گیا ہے کہ دونوں فریق ابوظہبی ریزیڈنٹس آفس کے اسٹریٹجک اقدامات کو اجاگر کرنے کے لیے بھی تعاون کریں گے، بشمول ابوظہبی گولڈن ویزا کی تشہیر اور امارات میں اعلیٰ صلاحیتوں کے حامل افراد کو راغب کرنے اور انہیں برقرار رکھنے کے لیے مقامی اور بین الاقوامی سطح پر دیگر اقدامات، اس کے علاوہ متعدد ڈیجیٹل اور ڈائریکٹ کے ذریعے مشترکہ مارکیٹنگ کی سرگرمیاں اور چینلز بھی شامل ہیں، امارات میں زندگی گزارنے کے لیے ابوظہبی گلوبل مارکیٹ اور ابوظہبی ریزیڈنٹس آفس کے خصوصی لائلٹی پروگرام کے ذریعے ابوظہبی گولڈن ویزا رکھنے والوں کو خصوصی خدمات اور آفرز پیش کی جائیں گی .
اس ضمن میں ابوظہبی ریذیڈنٹس آفس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر حریب مبارک المہری نے کہا کہ ابوظہبی گلوبل مارکیٹ عالمی کمپنیوں کی ایک جامع فہرست تک رسائی فراہم کرتا ہے تاکہ یہ ابوظہبی گولڈن ویزا رکھنے والوں کے لیے خصوصی فوائد فراہم کر سکے جن میں سرمایہ کار اور کاروباری افراد شامل ہیں، ابوظہبی گلوبل مارکیٹ کے ساتھ یہ اسٹریٹجک شراکت داری دفتر کو بڑی تعداد میں عالمی کمپنیوں اور امارات میں رہائشیوں کی اس کی متنوع کمیونٹی تک رسائی کی اجازت دیتی ہے، ہم اے ڈی جی ایم کی کمیونٹی کے لیے بہترین سمارٹ خدمات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے اور ان کے معاملات کو آسان بنانے اور ان کے معیار زندگی اور صحت کو بہتر بنانے کے لیے ہر طرح کی مدد فراہم کریں گے .

. .

متعلقہ خبریں