گولڈن ویزا کے حصول کے لیے مزید آسانی پیدا کردی گئی

ابوظہبی(قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات کے گولڈن ویزا کے لیے ابوظہبی کے رہائشیوں کی نامزدگیوں کی حمایت کے لیے نئی شراکت داری قائم ہوئی ہے جس سے سرمایہ کاروں، کاروباری افراد کو خصوصی فوائد بھی فراہم ہوں گے۔ یو اے ای کی سرکاری خبرایجنسی وام کے مطابق امارت میں بین الاقوامی مالیاتی مرکز ابوظہبی گلوبل مارکیٹ (ADGM) اور اقتصادی ترقی کے محکمے کے ایک شعبے ابوظہبی ریزیڈنٹس آفس (ADRO) نے گولڈن ویزا کی نامزدگیوں اور پروسیسنگ میں معاونت کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت ابوظہبی گلوبل مارکیٹ کا ویب پورٹل نامزدگیوں کی سہولت کے لیے متعدد ڈیجیٹل خدمات تک رسائی فراہم کرے گا، معاہدے کا مطلب یہ بھی ہے کہ ابوظہبی ریزیڈنٹس آفس گولڈن ویزا کی نامزدگی کے عمل کی حمایت کرے گا۔
بتایا گیا ہے کہ دونوں فریق ابوظہبی ریزیڈنٹس آفس کے اسٹریٹجک اقدامات کو اجاگر کرنے کے لیے بھی تعاون کریں گے، بشمول ابوظہبی گولڈن ویزا کی تشہیر اور امارات میں اعلیٰ صلاحیتوں کے حامل افراد کو راغب کرنے اور انہیں برقرار رکھنے کے لیے مقامی اور بین الاقوامی سطح پر دیگر اقدامات، اس کے علاوہ متعدد ڈیجیٹل اور ڈائریکٹ کے ذریعے مشترکہ مارکیٹنگ کی سرگرمیاں اور چینلز بھی شامل ہیں، امارات میں زندگی گزارنے کے لیے ابوظہبی گلوبل مارکیٹ اور ابوظہبی ریزیڈنٹس آفس کے خصوصی لائلٹی پروگرام کے ذریعے ابوظہبی گولڈن ویزا رکھنے والوں کو خصوصی خدمات اور آفرز پیش کی جائیں گی۔
اس ضمن میں ابوظہبی ریذیڈنٹس آفس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر حریب مبارک المہری نے کہا کہ ابوظہبی گلوبل مارکیٹ عالمی کمپنیوں کی ایک جامع فہرست تک رسائی فراہم کرتا ہے تاکہ یہ ابوظہبی گولڈن ویزا رکھنے والوں کے لیے خصوصی فوائد فراہم کر سکے جن میں سرمایہ کار اور کاروباری افراد شامل ہیں، ابوظہبی گلوبل مارکیٹ کے ساتھ یہ اسٹریٹجک شراکت داری دفتر کو بڑی تعداد میں عالمی کمپنیوں اور امارات میں رہائشیوں کی اس کی متنوع کمیونٹی تک رسائی کی اجازت دیتی ہے، ہم اے ڈی جی ایم کی کمیونٹی کے لیے بہترین سمارٹ خدمات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے اور ان کے معاملات کو آسان بنانے اور ان کے معیار زندگی اور صحت کو بہتر بنانے کے لیے ہر طرح کی مدد فراہم کریں گے۔

Recent Posts

جماعت اسلامی کی جانب سے حکومت کو معاہدے پر عملدرآمد کیلئے دی گئی مدت ختم

کراچی (قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی اور حکومت کےمعاہدے کی45 دن کی مدت مکمل ہوگئی، جماعت اسلامی…

38 mins ago

وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں کیا مصروفیات ہوں گی ؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

نیویارک (قدرت روزنامہ) ‎وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

41 mins ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کیخلاف لاہور میں دہشتگردی کا مقدمہ درج

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج…

45 mins ago

گنڈا پورکا سافٹ وئیر اپڈیٹ کردیا ہے، عظمٰی بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ ہم نےگنڈا پورکا سافٹ…

47 mins ago

پاکستان اور سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا : آصف علی زرداری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی…

55 mins ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) 30 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا…

1 hour ago