بلاول نے کشمیر میں بلے اور شیردنوں کا للکار دیا

(قدرت روزنامہ)بلاول نے کشمیر میں بلے اور شیردنوں کا للکار دیا
،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ میں جب میرپور آتا ہوں مجھے خوشی ہوتی ہے، کشمیری عوام سے سیاسی رشتہ نہیں.کشمیر سے ہمارا تین نسلوں کا رشتہ ہے،25جولائی کو جیالے کشمیر سے کٹھ پتلی اور شیر کو بھگائیں گے،

بلاول کا کہنا تھا کہ جب تک کشمیری ساتھ ہیں پیپلزپارٹی کو کوئی ختم نہیں کرسکتا،پیپلزپارٹی اور کشمیریوں کا 3نسلوں سے ساتھ ہے.آزاد کشمیر میں نئی نسل نے جدوجہد شروع کی ہے،الیکشن اقتدار اور راج کرنے کے لیے نہیں لڑتے،اقتدار میں آکر ہمیشہ غریب عوام کی خدمت کی ہے،

ہم نے ہمیشہ غریبوں کی مدد کی.ہمیشہ غریبوں کے تحفظ کیلئے ایک دیوار بن کر سامنے آئے،جس کو بھی حکومت ملی اس نے غریب کو تکلیف پہنچائی، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عام آدمی کو ریلیف دی،ہمارا پہلا کام تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کرنا ہوگا،

بلاول کا کہنا تھا کہ ہم نوجوانوں کو روزگار دلوائیں گے.یہ پیپلزپارٹی کے وعدے ہیں ن لیگ اور پی ٹی آئی کے یوٹرن نہیں ہیں، ہم نے معاشی بحران کےد وران بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا،پیپلزپارٹی نے تنخواہوں میں 120فیصداضافہ کیا تھا، پیپلزپارٹی نے تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کرکے دکھایا تھا،

ہمارے دور میں تاریخی معاشی بحران تھا،کشمیر کا فیصلہ کشمیری عوام کریں گے کوئی سلیکٹڈ نہیں.پیپلز پارٹی حکومت میں آکر کشمیریوں کی مرضی سے فیصلے کرے گی .کشمیر کے جیالے کٹھ پتلی کو بھگائیں گے کشمیر کا سودا نہیں کرنے دیں گے.خان صاحب کی نیت صاف ہوتی تو کشمیر پر یوٹرن نہ لیتے،

بلاول کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں تاریخی معاشی بحران تھا،کشمیر کو ایک جیالے اور عوامی وزیراعظم کی ضرورت ہے ،ووٹ کو عزت دو والے بھی آج کل کنفیوژ ہیں،آج کل کس کے بیانیے پر چل رہے ہیں بڑے میاں یا چھوٹے میاں کے؟ہمیں پتہ نہیں چل رہا،

Recent Posts

ظہیر احمد کی جبری گمشدگی کیخلاف لواحقین کی احتجاجی ریلی، بحفاظت بازیابی کا مطالبہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ظہیر احمد کی باحفاظت بازیابی کے لیے انکے اہلخانہ کی جانب سے سیشن کورٹ…

2 mins ago

سیکڑوں لوگوں کی جان بچانے والا گرفتار، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی مداخلت پر رہا

اسلام آباد، کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی مداخلت پر سلیمان خان مہترزئی کو…

9 mins ago

نواز شریف کو جمہوری طرز فکر کی سزا دی گئی، عمران کی رہائی سے ٹمپریچر کم ہوگا، محمود اچکزئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

19 mins ago

مجھ پر تنقید کا کوئی حق رکھتا ہے تو وہ نواز شریف ہیں، شاہد خاقان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوام پاکستان پارٹی کے چیئرمین شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ…

26 mins ago

محرم الحرام مسلم امہ کو صبر، برداشت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میں سرفراز احمد بگٹی نے محرم الحرام کے آغاز کے موقع پر…

31 mins ago

ون ڈاکومنٹ ریجیم کا نفاذ، چمن میں لوگوں نے پاسپورٹ بنوانا شروع کردیے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ون ڈاکومنٹ ریجیم کے نفاذ کے بعد چمن شہر میں8ماہ بعد زندگی معمول کی…

34 mins ago