پاکستانی عوام آزادی کے اصل مقصد کو سمجھیں، علیزا شاہ

(قدرت روزنامہ)پاکستانی ٹیلی ویژن کی اداکارہ علیزا شاہ نے کہا ہے کہ وہ چاہتی ہیں کہ پاکستانی عوام آزادی کے اصل مقصد کو سمجھیں . ملک کی 75ویں یوم آزادی ہفتے کو منائی گئی اس موقع پر متعدد سلیبریٹیز نے اجتماعی طور پر ملک وقوم کی خوشحالی کے لیے دعائیں کیں .

ڈراما عہد وفا سے شہرت حاصل کرنے والی علیزا شاہ نے اپنے انسٹاگرام پر جاری ایک کلپ میں سوال کیا کہ بڑھتے ہوئے جبری زیادتیوں کے واقعات کے درمیان کیا قوم واقعی آزاد ہے؟، جہاں سلیبریٹیز اپنی مرضی کے لباس بھی نہیں پہن سکتے . ایک روز قبل اپنے اس بیان میں انھوں نے کہا تھا کہ پاکستان 14 اگست 1947 کو آزاد ہوا اور آج بھی 14 اگست ہے . ان کا کہنا تھا کہ وہ یہ نہیں سمجھ پارہی ہیں انھیں کس کو جشن آزادی پر مبارکباد دینی چاہیے، کیا ان ریپسٹ کو وش کروں جو جرائم کے بعد کھلے عام پھر رہے ہیں کیونکہ صرف یہی لوگ ہیں جو کہ آزاد ہیں اور انکی وجہ سے لڑکیاں اپنے گھروں سے باہر یا کام پر نہیں جاسکتیں، اور نہ ہی اپنے خاندان کے ساتھ ہائی وے پر سفر کرسکتی ہیں، اپنی مرضی کے لباس بھی نہیں پہن سکتیں . . .

متعلقہ خبریں