پی او ایف حادثہ افسوسناک، تحقیقات ہونی چا ہیں،چوہدری نثار

ٹیکسلا(قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پی او ایف حادثہ افسوسناک ہے،جائے حادثہ کی مکمل تحقیقات ہونی چا ئیں، اس طرح کے حساس ادارے میں غلطی کی گنجائش صفر ہونی چاہئیے،صرف افسوس کرنا کافی نہیں ہے بلکہ اصل وجوہات سامنے آنی چائیں ،مجھے پی او ایف کے ورکرز کے ساتھ دلی لگائو ہے،پی او ایف کے خاموش مجاہد امن ہو جنگ ہر وقت بارود کے ڈھیر پر بیٹھ کر حالت جنگ میں ہوتے ہیں اور ملکی دفاع کے لئے دن رات کوشاں رہتے ہیں، پی او ایف حادثے میں شہید ہونے والوں کے اللہ تعالیٰ درجات بلند کرے اور ورثاء کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے ،ہم انکے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں، ثاقب شہزاد خان ہمارا قیمتی اثاثہ تھے ماسٹر عرب زمان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ،ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے دیرینہ ساتھی ماسٹر عرب زمان کے بیٹے ثاقب شہزاد خان کی ناگہانی وفات پر تعزیت کے بعد اپنے بیان میں کیا، اس موقع پر انکے ہمراہ ملک سعید نواز، سید عمران حیدر شہزادہ، حاجی محمد ایوب صراف، توقیر بٹ، ملک نثار اعوان، تصوف قریشی، فیض صدیقی، بھی موجود تھے، چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ پی او ایف حادثے کی نہ صرف مکمل تحقیقت ہونی چاہئیں بلکہ فل پروف سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے ،پی او ایف کے شہد ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں . .

.

متعلقہ خبریں