دوحہ (قدرت روزنامہ)قطر نے سیلاب سے متاثرہ پاکستان کے لیے فوری امداد بھیج دی۔ مقامی میڈیا کے مطابق قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ریاست نے حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد کو فوری امدادی سامان فراہم کیا، پاکستان میں جاری سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے قطر کی ریاست کی جانب سے فراہم کی جانے والی امداد میں کھانے پینے کی اشیاء، خیمے اور ذاتی سامان شامل ہے۔
بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے جواب میں قطر ریڈ کریسنٹ سوسائٹی (QRCS) نے اپنے ڈیزاسٹر انفارمیشن مینجمنٹ سینٹر کو فعال کیا اور متاثرہ لوگوں کے لیے امداد فراہم کرنے کے لیے فوری طور پر ایک لاکھ ڈالر مختص کرنے کا اعلان کیا تاکہ سیلاب کے متاثرین کو ریلیف فراہم کیا جا سکے، ان پر تباہی کے اثرات کو کم کیا جا سکے اور ان کی بنیادی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔
قطر ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے ہنگامی انسانی مداخلت کے منصوبے میں سندھ میں سیلاب سے متاثرہ 200 خاندانوں کے لیے ہنگامی پناہ گاہوں کے خیمے، خاندانی حفظان صحت کی کٹس اور 1,000 کمبل فراہم کرنا شامل ہے، اس کے علاوہ قطر چیریٹی بھی ضرورت مندوں کی مدد کے لیے عطیات جمع کر رہی ہے۔ علاوہ ازیں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دوست ممالک نے سیلاب زدہ علاقوں میں ریلیف آپریشن کرنے کا یقین دہانیاں کرا دی ہیں، ترکی کے 4 ملٹری ایئرکرافٹ امدادی سامان لے کر کراچی پہنچ گئے، متھدہ عرب امارات کے 2 جہاز امدادی سامان لے کر نور خان ایئربیس راولپنڈی پہنچ گئے، یو اے ای سے ایک اور جہاز امدادی سامان لے کر شام تک راولپنڈی پہنچے گا، اسی طرح چین سے 2 جہاز امدادی سامان لے کر آئندہ 48 گھنٹوں میں پاکستان پہنچیں گے، بحرین سے ایک جہاز امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچے گا، امدادی سامان میں خیمے، ادویات اور کھانے پینے کی اشیا شامل ہیں۔
عمران خان کی پارٹی تک رسائی روک دی گئی ہے، انہیں کٹ آف کردیا گیا…
انڈین میڈیا نے زہر اُگلنا شروع کردیا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز ٹرافی کا میزبان ملک…
کچھ لو کچھ دو کی پالیسی پر غور کیا جانے لگا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز…
ناقدین بھی عرفی کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ماڈل و اداکار عرفی…
پاکستان کی دستبرداری پر بھارت خود ایونٹ کے میزبان کیلئے پیش کرے گا، رپورٹس اسلام…
وزیر اعظم نے ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو کم…