امریکی شہری نے ایک ہی ماہ میں دو بار لاٹری ٹکٹ جیت لیا

واشنگٹن(قدرت روزنامہ) امریکی ریاست جنوبی کیرولینا کے رہائشی شہری پر قسمت کچھ یوں مہربان ہوئی کہ وہ ایک ہی مہینے میں دوبار لاٹری جیتنے والا خوش نصیب شخص بن گیا . غیرملکی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اس شخص (نام معلوم نہیں ہوسکا) نے 16جولائی کو لاٹری ٹکٹ خریدا جس پر اس کا 40ہزار ڈالر یعنی پاکستانی 65لاکھ روپےکا انعام نکل آیا .

یہ انعام پا کر وہ اتنا خوش تھا کہ اس نے ایک بار پھر قسمت آزمانے کا فیصلہ کر لیا . 27جولائی کوا س نے ایک اور جیک پاٹ خریدا اور اس بار اس کا 30لاکھ ڈالرز یعنی پاکستانی 49کروڑروپے کا انعام نکل آیا . اس شخص کا کہناتھا کہ دو بار اچانک یوں دولت مند بن جانا ان کی زندگی کی وہ خوشی ہے جس پر ابھی تک وہ یقین نہیں کر پارہے . . .

متعلقہ خبریں