لیام لیونگسٹون کی دورہ پاکستان میں شرکت مشکوک

لاہور (قدرت روزنامہ)انگلینڈ کے آل راؤنڈر لیام لیونگسٹون ٹخنے کی انجری کے باعث بقیہ ہنڈریڈ سے باہر ہو گئے ہیں . 29 سالہ کھلاڑی کی چوٹ کی حد ابھی تک واضح نہیں ہے لیکن ان کی اب کراچی میں پاکستان کے خلاف صرف ساڑھے تین ہفتے میں شروع ہونے والی انگلینڈ کی ٹی ٹونٹی سیریز میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے .

انگلینڈ کے وائٹ بال کے کپتان جوز بٹلر کے بھی پاکستان کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں شرکت ممکن نہیں کیونکہ وہ بھی ٹانگ کی انجری کا شکار ہیں جس کی وجہ سے وہ ہنڈریڈ سے دستبردار ہو گئے ہیں .
دونوں اب 20 ستمبر سے شروع ہونے والے پاکستان کے وائٹ بال ٹور کے لیے ممکنہ شکوک و شبہات کا شکار ہیں . انگلینڈ کے اوپننگ بلے باز جیسن رائے ہفتے کے روز کمر کی تکلیف کے ساتھ لندن اسپرٹ کے خلاف اوول انوینسیبلز کی جیت سے دستبردار ہو گئے .
فاسٹ باؤلرز کرس جارڈن اور ٹائیمل ملز کو حال ہی میں بالترتیب انگلی اور پیر کی تکلیف ہوئی ہے جب کہ ان کے ساتھی تیز گیند باز جوفرا آرچر، مارک ووڈ، کرس ووکس اور ثاقب محمود انجری کے باعث طویل مدتی غیر حاضر ہیں .

انگلینڈ 17 سال بعد پاکستان کے پہلے دورے پر سات ٹی ٹونٹی کھیلے گا . کراچی 20، 22، 23 اور 25 ستمبر کو میچز کھیلے گا جبکہ باقی تین میچز 28 اور 30 ​​ستمبر اور 2 اکتوبر کو لاہور ہوں گے . انگلینڈ نومبر کے آخر میں تین ٹیسٹ میچوں کے لیے واپس آئے گا جو راولپنڈی (1تا 5 دسمبر)، ملتان (9تا13 دسمبر) اور کراچی (17تا21 دسمبر) میں کھیلے جائیں گے .

. .

متعلقہ خبریں