ابوظہبی (قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات نے فیفا ورلڈ کپ کے ٹکٹ ہولڈرز کے لیے نئے ملٹی انٹری ٹورسٹ ویزا کا اعلان کر دیا، اس خصوصی ویزا کے حامل افراد 90 دن تک یو اے ای میں قیام کر سکتے ہیں۔ خلیجی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات نے فیفا ورلڈ کپ قطر 2022ء میں شرکت کرنے والے شائقین کے لیے ایک سے زیادہ داخلے کے سیاحتی ویزا کا اعلان کیا ہے، یہ ویزا ‘حیا’ کارڈ رکھنے والوں کو جاری کیا جائے گا، ‘حیا’ کارڈ ایک ذاتی دستاویز ہے جو لوگوں کو ورلڈ کپ کے کسی بھی میچ میں شرکت کے لیے درکار ہے۔
اس حوالے سے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سکیورٹی کے لیے وفاقی اتھارٹی (ICP) نے کہا ہے کہ ویزا فیس کو کم کرکے صرف ایک بار کے لیے 100 درہم کر دیا گیا ہے، اس خصوصی ویزا کے ذریعے متحدہ عرب امارات ورلڈ کپ کے شائقین کی میزبانی کرے گا، جس سے وہ 90 دنوں کے عرصے میں متعدد بار امارات میں داخل ہو سکیں گے، اس ویزا کو مزید 90 دنوں کے لیے ریگولر فیس کی ادائیگی کے بعد بڑھایا جا سکتا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ‘حیا’ کارڈ ہولڈر یکم نومبر سے ویزا کے لیے درخواست دے کر متحدہ عرب امارات میں داخل ہو سکتے ہیں، ویزا سے مستثنیٰ ممالک کے شہریوں کو مذکورہ طریقہ کار سے خارج کر دیا گیا ہے کیوں کہ وہ موجودہ قوانین کے تحت متحدہ عرب امارات میں داخل اور رہ سکتے ہیں، خصوصی ملٹی انٹری ٹورسٹ ویزا کیلئے درخواست دینے کا طریقہ درج ذیل ہے؛
>>> ICP ویب پورٹل تک رسائی حاصل کریں (www.icp.gov.ae)
>>> “سمارٹ چینلز” کا لنک منتخب کریں۔
>>> مین مینو سے “پبلک سروسز” کا انتخاب کریں۔
>>> فارم حاصل کرنے کے لیے پبلک سروسز سے “حیا کارڈ ہولڈرز ویزا” کو منتخب کریں۔
>>> درخواست فارم پُر کریں۔
مہوش حیات کا کہنا ہے کہ وہ شادی کیلئے تیار ہیں اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان…
یہ خاندان ماضی میں پھل فروخت کیا کرتا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کا سب سے…
عمران خان کی پارٹی تک رسائی روک دی گئی ہے، انہیں کٹ آف کردیا گیا…
انڈین میڈیا نے زہر اُگلنا شروع کردیا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز ٹرافی کا میزبان ملک…
کچھ لو کچھ دو کی پالیسی پر غور کیا جانے لگا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز…
ناقدین بھی عرفی کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ماڈل و اداکار عرفی…