یو اے ای میں ہزاروں کارکنوں کو 4 کروڑ درہم سے زائد واجبات مل گئے

ابوظہبی(قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات میں ہزاروں کارکنوں کو 4 کروڑ درہم سے زائد واجبات مل گئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق ابوظہبی میں لیبر کورٹ کی مداخلت کے بعد 5 ہزار 800 سے زیادہ کارکنوں کو 4 کروڑ 28 لاکھ درہم کی ادائیگی کردی گئی ہے، اس حوالے سے ابوظہبی لیبر کورٹ نے کہا کہ اس نے محنت کشوں اور ان کے آجروں کے درمیان اجرت کے تنازعہ کو 2 ماہ کے اندر ریکارڈ وقت میں کامیابی سے طے کیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ عدالت نے دعوؤں کے اندراج کے لیے فوری قانونی اقدامات کیے، مقدمات پر غور کیا اور تیزی سے نفاذ کے ساتھ اپنے فیصلے صادر کیے اور آخر کار مذکورہ واجبات ان کے لیبر کیمپوں میں موجود کارکنوں کو بذریعہ ڈاک بھیج کر عمل کو مکمل کیا گیا۔ کہا گیا ہے کہ ابوظہبی جوڈیشل ڈیپارٹمنٹ (ADJD) کے حکام فیصلوں کے معیار اور درستگی کو یقینی بناتے ہوئے مقدمات کے جلد حل کی اہمیت پر زور دیتے ہیں، لیبر کیسز بالخصوص اجتماعی کیسز کا جلد تصفیہ اور ورکرز کو ان کی رہائش گاہ پر واجب الادا رقوم کی ادائیگی کی سہولت اسی پالیسی کا حصہ ہے، یہ متحدہ عرب امارات کے کارکنوں کے حقوق کے تحفظ اور قانون کی حکمرانی کے تحت انہیں ضروری تحفظ فراہم کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
لیبر کورٹ نے تمام متعلقہ حکام جیسے کہ وزارت انسانی وسائل اور امارات (MOHRE) کی طرف سے کمپنیاں تبدیل کرنے کے خواہشمند کارکنوں کے مسائل کو حل کرنے کی کوششوں کی بھی تعریف کی، جب کہ وزارت انسانی وسائل اور امارات نے زور دیا ہے کہ آجروں کو کنٹریکٹ کے معاہدے کے تحت مزدوروں کی اجرت وقت پر ادا کرنی چاہیے اور ویج پروٹیکشن سسٹم (WPS) کی تعمیل کرنی چاہیے جس کا مقصد کارکنوں کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ اور دونوں فریقوں کے درمیان تعلقات کے استحکام کو یقینی بنانا ہے۔
وزارت کا کہنا ہے کہ ورکر کی اجرت کی ادائیگی کو دیر سے سمجھا جاتا ہے اگر اسے مقررہ تاریخ کے پہلے 15 دنوں کے اندر جاری نہیں کیا جاتا جب تک کہ کام کا معاہدہ کسی طے شدہ مدت کا تعین نہیں کرتا، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیری اقدامات کیے جاتے ہیں۔

Recent Posts

مولانا فضل رحمان سے شاہد آفریدی کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

کراچی(قدرت روزنامہ) سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق…

36 mins ago

جسٹس منصور علی شاہ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو خط لکھ دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جسٹس منصور علی شاہ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو خط…

47 mins ago

مخصوص نشستوں کا کیس: جسٹس یحییٰ آفریدی نے اختلافی نوٹ جاری کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس یحییٰ آفریدی نے…

52 mins ago

بہن پر تشدد کرنے پرسالے کے ہاتھوں بہنوئی قتل

حیدرآباد(قدرت روزنامہ)بھارت میں بہن پر تشدد کرنے پر سالے نے اپنے ہی بہنوئی کو تیز…

57 mins ago

مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی کو مس کال کرکے بلالیتے ہیں، گورنر فیصل کریم کنڈی

پشاور (قدرت روزنامہ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان…

1 hour ago

8گھنٹے سوئیں،10لاکھ روپے ماہانہ لیں،معروف کمپنی نے بڑی پیشکش کردی

نئی دہلی (قدرت روزنامہ)ایک معروف کمپنی نے 10 لاکھ تنخواہ کے ساتھ صرف سونے کی…

1 hour ago