مسقط (قدرت روزنامہ) خلیجی سلطنت عمان کے مفتی اعظم شیخ احمد بن حمد الخلیلی نے دنیا سے سیلاب سے متاثر ہونے والے پاکستان اور سوڈان کی مدد کرنے کی اپیل کردی۔ ٹائمز آف عمان کے مطابق سلطنت عمان کے مفتی اعظم نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ دونوں ممالک میں سیلاب کے اثرات کو کم کرنے کے لیے پاکستان اور سوڈان کی مدد کریں کیوں کہ ہم اس قدرتی آفت سے متاثر ہوئے ہیں جو کچھ اسلامی ممالک جیسے کہ پاکستان اور سوڈان میں ہمارے بھائیوں پر آن پڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں ہم ہر ایک سے مطالبہ کرتے ہیں وہ ان کی طرف مدد کا ہاتھ بڑھائیں اور بتائیں کہ ان ممالک کے ساتھ جو کچھ ہوا ہے اس کے لیے ہماری ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں اور ہم خلوص دل سے دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں سلامتی، امن اور سکون فراہم کرے۔
ادھر اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے بھی دنیا پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کی مدد کے لیے آئے اور ان سے اپیل کی ہے کہ وہ تباہی سے متاثرہ کروڑوں افراد کی مدد کریں، ملک بھر میں اب تک کم از کم 1,136 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، سڑکیں، فصلیں، گھر اور پل بہہ گئے ہیں۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستانی دفتر خارجہ میں منعقدہ تقریب میں بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے پاکستان کو امداد کی ضرورت ہے، سیلاب متاثرین کیلئے پاکستان کو 160 ملین ڈالر امداد کی ضرورت ہے، یواین 52 لاکھ متاثرہ افراد کو خوراک اور ضروری اشیا فراہم کرے گا، پاکستان میں بارشوں اور سیلاب سے مواصلاتی نظام تباہ ہوگیا، گرین ہاؤس گیسز عالمی حدت میں اضافے کا سبب بن رہی ہیں، جس کی وجہ سے جنوبی ایشیا کو موسمیاتی تبدیلی سے سخت صورتحال کا سامنا ہے اور اس خطے میں لوگوں کو موسمیاتی تبدیلی سے مرنے کے خطرات 15 گنا زیادہ ہیں۔
کراچی(قدرت روزنامہ)شدید دھند کی وجہ سے مختلف ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن شدید متاثرہونے سے 11…
ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے معروف سابق کھلاڑی نوجوت سنگھ سدھو نے پانچ سال بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…
ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے ایک…
لاہور (قدرت روزنامہ) فرح اقرار ایک مشہور اور باصلاحیت پاکستانی ٹیلی ویژن میزبان اور سابق…
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ رشامی ڈیسائی نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ 16 برس…