شیخ زاید مسجد کی پارکنگ میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ

ابو ظہبی (قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی کی شیخ زاید جامع مسجد کی پارکنگ میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ اماراتی میڈیا کے مطابق شیخ زاید مسجد میں ایک گلائیڈر بیرونی پارکنگ لاٹ کی توسیع سے ٹکرا گیا، حادثے کے نتیجے میں ایک شخص کو معمولی چوٹیں آئیں۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ سنگل انجن والا سیسنا کاروان لائٹ جہاز تھا، حادثہ طیارے میں تکنیکی خرابی کے باعث اس وقت پیش آیا جب وہ البطین پرائیویٹ ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے لیے جا رہا تھا کہ اس دوران یہ چھوٹا طیارہ خالی علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔
بتایا گیا ہے کہ حادثے میں پائلٹ کو معمولی چوٹ کے نتیجے میں علاج کے لیے ہسپتال لے جایا گیا اور کسی بھی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جب کہ نیشنل سرچ اینڈ ریسکیو سینٹر، ابوظہبی پولیس کی جنرل کمان اور جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی (جی سی اے اے) کی تمام متعلقہ ٹیمیں فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔
جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ واقعے کی وجوہات اور اثرات کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں کیوں کہ شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے جب کہ ابوظہبی پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ حادثے کے بارے میں افواہیں نہ پھیلائیں اور صرف سرکاری ذرائع سے ہی معلومات حاصل کریں۔

چند روز قبل سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایک چھوٹا طیارہ گرنے سے پائلٹ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا تھا، طیارہ ریاض کے ثمامہ ہوائی اڈے سے اڑان بھرنے کے بعد حادثے کے بعد گر کر تباہ ہوا، اس طیارے میں صرف پائلٹ ہی واحد مسافر تھا جو موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جب کہ ریسکیو ٹیمیں حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔

Recent Posts

مولانا فضل رحمان سے شاہد آفریدی کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

کراچی(قدرت روزنامہ) سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق…

36 mins ago

جسٹس منصور علی شاہ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو خط لکھ دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جسٹس منصور علی شاہ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو خط…

47 mins ago

مخصوص نشستوں کا کیس: جسٹس یحییٰ آفریدی نے اختلافی نوٹ جاری کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس یحییٰ آفریدی نے…

52 mins ago

بہن پر تشدد کرنے پرسالے کے ہاتھوں بہنوئی قتل

حیدرآباد(قدرت روزنامہ)بھارت میں بہن پر تشدد کرنے پر سالے نے اپنے ہی بہنوئی کو تیز…

57 mins ago

مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی کو مس کال کرکے بلالیتے ہیں، گورنر فیصل کریم کنڈی

پشاور (قدرت روزنامہ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان…

1 hour ago

8گھنٹے سوئیں،10لاکھ روپے ماہانہ لیں،معروف کمپنی نے بڑی پیشکش کردی

نئی دہلی (قدرت روزنامہ)ایک معروف کمپنی نے 10 لاکھ تنخواہ کے ساتھ صرف سونے کی…

1 hour ago