امارات میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی

ابوظہبی (قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی۔ خلیجی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں فیول پرائس کمیٹی نے ستمبر کے مہینے کے لیے پٹرول اور ڈیزل کے نئے نرخوں کا اعلان کیا ہے، جس میں یو اے ای کی فیول پرائس کمیٹی نے ستمبر کے لیے پٹرول 98 کی قیمت میں کمی کرتے ہوئے نئی قیمت 3.41 درہم فی لٹر مقرر کی گئی ہے، اگست میں یہ 4.03 درہم فی لٹر میں فروخت ہورہا تھا۔
بتایا گیا ہے کہ پٹرول 95 کی قیمت میں بھی کمی کا اعلان کیا گیا ہے جو اگست میں 3.92 درہم فی لٹر میں دستیاب تھا تاہم ستمبر میں اس کی قیمت 3.30 درہم فی لٹر ہوگی، اسی طرح اگست میں 4.14 درہم فی لٹر میں فروخت ہونے والے ڈیزل کی قیمت ستمبر میں 3.87 درہم لٹر مقرر کی گئی ہے جب کہ 91 ای پلس کی ستمبر کے مہینے کے لیے نئی قیمت 3.22 درہم فی لٹر ہوگی۔
ادھرپاکستان میں حکومت نے تمام پٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی کر دیں، وفاقی حکومت نے تمام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا، اوگرا کی سمری پر غور کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی، بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے یکم ستمبر 2022 سے پٹرول 2 روپے 99 پیسے، مٹی کا تیل 10 روپے 92 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 99 پیسے جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل 9 روپے 79 پیسے مہنگا کر دیا۔
معلوم ہوا ہے کہ پٹرول مہنگا ہوکر 235.98 روپے، ڈیزل 247 روپے 43 پیسے، مٹی کا تیل 210 روپے 32 پیسے جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل 201 روپے 54 پیسے کا ہو گیا، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا اور یہ قیمتیں 15 ستمبر تک برقرار رہیں گی، جس کے بعد 16 ستمبر سے نئی قیمتوں کے حوالے سے دوبارہ غور کیا جائے گا۔

Recent Posts

ذہن نشین کر لیں آئینی بینچ ازخود نوٹس لے سکتا ہے، جسٹس محمد علی مظہر

26ویں آئینی ترمیم کے بعد صرف پروسیجر تبدیل ہوا ہے، جسٹس محمد علی مظہر کے…

7 mins ago

آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم کو جیل سے رہا کرنے کا حکم

کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ نے آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم یونس کی سزا…

18 mins ago

لاہور،ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی ڈیکلیئر، اگلے جمعہ، ہفتہ اوراتوار مکمل لاک ڈاؤن پرغور

لاہور (قدرت روزنامہ) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی…

18 mins ago

دھند کے باعث فلائٹ آپریشن شدید متاثر ، 11 پروازیں منسوخ ، 53 تاخیر کا شکار

کراچی(قدرت روزنامہ)شدید دھند کی وجہ سے مختلف ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن شدید متاثرہونے سے 11…

33 mins ago

نوجوت سنگھ سدھو نے کپل شرما شو کیوں چھوڑا ؟وجہ بتادی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے معروف سابق کھلاڑی نوجوت سنگھ سدھو نے پانچ سال بعد…

47 mins ago

’لگتا ہے فخر زمان کو ایک اور نوٹس آئے گا‘، حارث رؤف نے یہ بات کیوں کہی؟

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…

51 mins ago