سعودی تاریخ کی سب سے بڑی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی عرب میں مملکت کی تاریخ کی سب سے بڑی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی، آٹے کی بوریوں میں چھپا کرنشہ آورگولیاں سمگل کرنے والے 8 غیرملکی ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جن میں 2 پاکستانی بھی شامل ہیں۔ عرب نیوز کے مطابق سعودی حکام نے تقریباً 1 بلین ڈالر مالیت کی منشیات کو ضبط کیا ہے اور 8 غیر ملکیوں کو گرفتار کیا ہے، جو آٹے کی بوریوں میں چھپا کر47 ملین نشہ آور گولیا سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے، جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ مملکت میں اب تک کی کارروائیوں میں پکڑا گیا منشیات کا سب سے بڑا ذخیرہ ہے۔
سعودی نارکوٹکس کنٹرول کے ترجمان میجر محمد النجیدی نے سعودی پریس ایجنسی کو بتایا کہ حکام کو آٹے کی ایک بڑی کھیپ میں چھپائی گئی گولیاں ملنے کے بعد 6 شامیوں اور 2 پاکستانیوں کو گرفتار کیا گیا ہے، جن کے خلاف رپورٹ درج کیے جانے کے بعد پراسیکیوشن کے ادارے کی تحویل میں دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں منشیات سمگل کرنے کا یہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے، جس میں ملزمان نے اپنے طور پر انتہائی چالاکی کا مطاہرہ کرتے ہوئے نشہ آورگولیاں آٹے کی بوریوں میں چھپائیں تاہم ان کی یہ مجرمانہ منصوبہ بندی دھری کی دھری رہ گئی۔
ادھر سعودی عرب میں منشیات بیچنے کے الزام میں 2 پاکستانی باشندے پکڑے گئے جنہیں الخوبر پولیس نے گرفتار کیا جو منشیات نوشی کو فروغ دینے کی کوشش کر رہے تھے، جس کے لیے وہ 822 گرام منشیات فروخت کررہے تھے، ایسٹرن ریجن پولیس کے میڈیا ترجمان نے بتایا کہ الخوبر پولیس نے ریزیڈنسی سسٹم کی خلاف ورزی کرنے والے دو پاکستانی باشندوں کو 822 گرام منشیات فروخت کرنے کی کوشش کے دوران گرفتار کرلیا، جن کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی اور انہیں مجاز اتھارٹی کے حوالے کر دیا گیا۔

Recent Posts

سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ قائم،پہلی بار100انڈیکس 95ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔ نجی ٹی وی چینل…

8 mins ago

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 14 پیسے کی کمی ریکارڈ

انٹربینک میں امریکی ڈالر277 روپے 60 پیسے پر آگیا کراچی (قدرت روزنامہ)کاروباری ہفتے کے آخری…

21 mins ago

سرکاری محکموں کو آئندہ مالی سال کے بجٹ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام مرتب کرنےکی ہدایت

سرکاری محکمے اکتیس دسمبر دوہزارچوبیس تک ترقیاتی بجٹ کی تیاری کی ٹیمز تشکیل دیں گے…

27 mins ago

چھٹیاں بڑھادی گئیں، پنجاب میں مکمل لاک ڈاؤن لگے گا، مریم اورنگزیب

لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، تعمیراتی کام پر ایک ہفتے کے لیے پابندی…

39 mins ago

پہلے ٹی20 میں رضوان کی سب سے بڑی غلطی جو امپائرز کی نظروں بچ گئی

برسبین (قدرت روزنامہ)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں قومی…

40 mins ago

اسموگ کی صورتحال؛ لاہور اورملتان میں ہفتے میں 3 دن لاک ڈاؤن، ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

تمام اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں آن لائن کی جارہی ہیں، مریم اورنگزیب لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت…

51 mins ago