یوم آزادی پر کراچی میں بچے نے باجا کھا لیا

کراچی (قدرت روزنامہ) گزشتہ روز ملک بھر میں جہاں جشن آزادی کا دن بڑے جوش و خروش سے منایا گیا وہاں یوم آزادی پر بجاتے ہوئے باجا ہی بچے کے حلق میں پھنس گیا، اس بچے کو ہسپتال کی ٹیبل پر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں بچے کے پاس کھڑا شخص بچے سے پوچھ رہا ہے کہ اس نے کیا کھایا ہے جس کے جواب میں بچے نے بتایا کہ اس نے باجا کھا لیا ہے اور اب سانس لینے میں بھی باجے کی آواز آ رہی ہے۔

باجا کھانے کی وجہ سے متعلق بچے نے بتایا کہ باجا بجاتے ہوئے اندر حلق میں چلاگیا تھا۔دوسری جانب ویڈیو میں موجود خواتین کی آوازوں سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ویڈیو ہسپتال میں بنائی گئی ہے جہاں خواتین کہہ رہی ہیں کہ ڈاکٹر نے جلدی کا کہا ہے۔ بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہے جس پر ایک طرف کچھ صارفین بچے کے لیے پریشان ہو رہے ہیں تو وہیں کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ بچہ جھوٹی ایکٹنگ کر رہا ہے اور یہ ویڈیو بھی فیک ہے۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

39 mins ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

54 mins ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

57 mins ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

1 hour ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

2 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

2 hours ago