امارات میں پٹرول ڈیزل سستا ہونے پر ٹیکسی کرائے بھی کم ہوگئے

عجمان (قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات میں ستمبر کے مہینے کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کم ہونے کے باعث عجمان میں ٹیکسی کے کرایوں میں بھی کمی کر دی گئی، جس کا مقصد ان خدمات کو بہتر بنانا ہے جو نرخوں میں اضافہ کیے بغیر صارفین کی سہولت میں معاون ہوں۔ اماراتی میڈیا کے مطابق عجمان میں ٹیکسی کے کرائے ستمبر کے لیے یو اے ای میں ایندھن کی قیمتوں میں کمی کے مطابق کم کیے گئے ہیں، جس سے سروس کی مانگ میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے مسافروں کو راحت ملی ہے، عجمان پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی (APTA) کے اس اقدام کا مقصد قیمتوں میں اضافہ کیے بغیر صارفین کی سہولت کے لیے موثر کنٹرولز اور اصولوں کی پیروی کرتے ہوئے خدمات کو بہتر بنانا ہے۔
اس حوالے سے اتھارٹی کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ یہ کمی اتھارٹی کی جانب سے اہم شعبے کی ترقی اور امارات میں ٹیکسی صارفین کو خوش کرنے کے لیے تیار کردہ ڈیجیٹل تبدیلی کے منصوبوں کی کامیابی کی نشاندہی کرتی ہے، ٹیرف میں یہ تبدیلی سمارٹ میٹر سسٹم میں خود بخود اپ ڈیٹ ہو جائے گی جس سے ٹیکسی سیکٹر کو اتھارٹی کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات کی سطح بلند ہوگی۔
اہلکار نے نشاندہی کی ہے کہ امارت میں بشمول عجمان ٹیکسی اس شعبے میں 6 فرنچائز کمپنیاں شامل ہیں اور عجمان میں ٹیکسی لائسنس پلیٹوں کی تعداد 2 ہزار 230 تک پہنچ گئی ہے جو ڈرائیورز چلاتے ہیں جس کے لیے وہ فیلڈ میں مسلسل تربیتی کورسز سے گزرتے ہیں، ٹیکسی سروس حاصل کرنے کے لیے درخواست عجمان ایپلیکیشن روٹ کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔ بتاتے چلیں کہ متحدہ عرب امارات میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے ، متحدہ عرب امارات میں فیول پرائس کمیٹی نے ستمبر کے مہینے کے لیے پٹرول اور ڈیزل کے نئے نرخوں کا اعلان کیا ہے، جس میں یو اے ای کی فیول پرائس کمیٹی نے ستمبر کے لیے پٹرول 98 کی قیمت میں کمی کرتے ہوئے نئی قیمت 3.41 درہم فی لٹر مقرر کی گئی ہے، اگست میں یہ 4.03 درہم فی لٹر میں فروخت ہورہا تھا۔
بتایا گیا ہے کہ پٹرول 95 کی قیمت میں بھی کمی کا اعلان کیا گیا ہے جو اگست میں 3.92 درہم فی لٹر میں دستیاب تھا تاہم ستمبر میں اس کی قیمت 3.30 درہم فی لٹر ہوگی، اسی طرح اگست میں 4.14 درہم فی لٹر میں فروخت ہونے والے ڈیزل کی قیمت ستمبر میں 3.87 درہم لٹر مقرر کی گئی ہے جب کہ 91 ای پلس کی ستمبر کے مہینے کے لیے نئی قیمت 3.22 درہم فی لٹر ہوگی۔

Recent Posts

دھند کے باعث فلائٹ آپریشن شدید متاثر ، 11 پروازیں منسوخ ، 53 تاخیر کا شکار

کراچی(قدرت روزنامہ)شدید دھند کی وجہ سے مختلف ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن شدید متاثرہونے سے 11…

11 mins ago

نوجوت سنگھ سدھو نے کپل شرما شو کیوں چھوڑا ؟وجہ بتادی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے معروف سابق کھلاڑی نوجوت سنگھ سدھو نے پانچ سال بعد…

24 mins ago

’لگتا ہے فخر زمان کو ایک اور نوٹس آئے گا‘، حارث رؤف نے یہ بات کیوں کہی؟

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…

28 mins ago

ایشوریا نے جیکی چن کے ساتھ فلم کی آفر کیوں مسترد کردی؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے ایک…

39 mins ago

فرح اقرار نے اقرارالحسن کی تیسری شادی پر کیا پیغام بھیجا تھا؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) فرح اقرار ایک مشہور اور باصلاحیت پاکستانی ٹیلی ویژن میزبان اور سابق…

51 mins ago

16 برس کی عمر میں بے ہوش کرکے غیراخلاقی حرکت کی کوشش کی گئی، رشامی ڈیسائی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ رشامی ڈیسائی نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ 16 برس…

53 mins ago