سول ایوی ایشن ،افغانستان سے آنیوالے مسافروں کیلیے خصوصی اجازت نامہ

کراچی(قدرت روزنامہ) سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے ای)نے افغانستان سے آنے والوں کے لیے خصوصی اجازت نامہ جاری کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق سی اے ے کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ خصوصی اجازت نامے کے تحت پی سی آر ٹیسٹ سرٹیفیکیشن کے بغیر پاکستانی مسافروں کو اندرون ملک داخلے کی اجازت دے دی گئی ہے۔اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ مجاز اتھارٹی نے پاکستانی مسافروں کو افغانستان سے پاکستان منتقل کرنے کی منظوری دی ہے۔

سی اے اے کے مطابق پاکستانی مسافروں کی وطن واپسی کے لیے فوری طور پر اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔اس سلسلے میں کہا گیا ہے کہ افغانستان سے آنے والی خصوصی پروازوں میں کورونا پی سی آرٹیسٹ کی شرط فی الحال معطل کر دی گئی ہے لیکن افغانستان سے آنے والوں کا پاکستان پہنچنے پرپی سی آر اور ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹنگ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق افغانستان سے 18 اگست تک پرواز سے 72 گھنٹے قبل منفی ٹیسٹ رپورٹ کے بغیر سفرکیا جا سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق موجودہ صورتحال میں افغانستان میں مقیم پاکستانی شہریوں کی فوری وطن واپسی کی ضرورت ہے۔

Recent Posts

معروف بھارتی اداکارہ اپنے پڑوسیوں کیخلاف شکایت لے کر پولیس کے پاس پہنچ گئیں

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی اداکارہ روزلین خان نے حال ہی میں پولیس تھانے میں اپنی…

1 min ago

وزیراعلی کے پی سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے وزیراعلی خیبر پختون خوا علی امین…

5 mins ago

بالی ووڈ میں انٹری کے بعد ہونیوالی تنقید پر بالآخر عالیہ بھٹ بھی بول پریں

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے انکشاف کیا ہے کہ…

5 mins ago

علی امین گنڈا پور کی زیر قیادت قافلہ لاہور جلسے کیلئے پشاور سے روانہ ، ڈنڈا بردار کارکنان بھی شامل

پشاور(قدرت روزنامہ ) پی ٹی آئی کے لاہور جلسے کے لیے علی گنڈاپور کی قیادت…

15 mins ago

اسلام آباد لاہور موٹروے جزوی طور پر بند کردی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد لاہورموٹروے جزوی طور پر بند کردی گئی اسلام آباد سے…

23 mins ago

علی امین گنڈاپور کی جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں ضمانت کی درخواست خارج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور…

27 mins ago