افغانستان کی تیزی سے بدلتی صورتحال افغان کرکٹر راشد خان نے بھی خاموشی توڑ دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی اور لیگ اسپنر راشد خان نے بھی اپنے ملک کی موجودہ صورتحال پر اظہارِ خیال کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک کی ایسی صورتحال پر کرکٹر راشد خان نے اپنے ایک ٹوئٹ میں امن لکھا۔ ساتھ ہی انہوں نے دعا کیلئے ہاتھ اٹھائے اور افغانستان کے جھنڈے کی ایموجی کا استعمال کیا۔دوسری جانب دفترخارجہ کے ترجمان نے کہاہے کہ پاکستان کی افغانستان میں بدلتی ہوئی صورتحال پرگہری نظرہے اورپاکستان افغانستان میں سیاسی تصفیہ کیلئے کوششوں کی معاونت جاری رکھے گا۔وزارت خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے ایک بیان میں

کہاہے کہ پاکستان کی افغانستان میں بدلتی ہوئی صورتحال پرگہری نظرہے۔پاکستان سیاسی تصفیہ کیلئے کوششوں کی معاونت جاری رکھے گا۔ہمیں امید ہے کہ تمام افغان فریق اندرونی سیاسی بحران کے خاتمہ کیلئے مل بیٹھ کرکام کریں گے۔ترجمان نے کہاکہ کابل میں پاکستان کاسفارتخانہ پاکستانی، افغان ، سفارتی اوربین الاقوامی کمیونٹی کوقونصل کی خدمات فراہم کررہاہے اورپی آئی اے کی پروازوں کے بارے میں رابطہ کاری بھی ہورہی ہے۔ترجمان نے بتایاکہ سفارتی شخصیات، یواین ایجنسیوں، بین الاقوامی تنظیموں ، میڈیا اوردیگرافراد کو ویزہ اورپاکستان آمد میں سہولت فراہم کرنے کیلئے وزارت داخلہ میں خصوصی بین الوزارتی سیل قائم کیا گیاہے۔

Recent Posts

8 لاکھ سے زیادہ پاسپورٹس کی پرنٹنگ التوا کا شکار، فنڈز جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزرات خزانہ نے پاسپورٹ کا موجودہ بیک لاگ ختم کرنے کےلئے فنڈز…

27 mins ago

گندم خریداری: حافظ نعیم کا وزیراعلیٰ ہاوس پنجاب کے گھیراو کا اعلان، جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ

لاہور(قدرت روزنامہ ) جماعت اسلامی نے گندم کی خریداری نہ کئے جانے کے خلاف تحریک…

32 mins ago

اسلام آباد میں آٹے کا تھیلا سستا ہوگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں‌…

39 mins ago

ٹی 20ورلڈ کپ 2024 کا آفیشل ترانہ ’آؤٹ آف دِس ورلڈ‘ جاری

  دبئی (قدرت روزنامہ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کا آفیشل…

43 mins ago

ملک میں گاڑیوں کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) آٹو موبائل کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی…

3 hours ago

جے یو آئی کو کراچی میں جلسے کی اجازت نہیں ملی

کراچی (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کو کراچی میں جلسے کی اجازت نہیں…

3 hours ago