سعودی عرب کی نئی سرکاری ایئرلائن کا نام سامنے آگیا ملٹی بلین ڈالر کی بین الاقوامی ایئر لائن کا نام ‘RIA’ رکھا جائے گا۔ رپورٹ

ریاض (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کی نئی سرکاری ایئرلائن کا نام سامنے آگیا . سعودی گزٹ نے عربین بزنس کی ایک رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ سعودی عرب کے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے ذریعے شروع کی جانے والی خطے میں سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی نئی ایئر لائن کا نام "RIA" رکھا جا سکتا ہے، نئی ملٹی بلین ڈالر کی بین الاقوامی ایئر لائن سعودی عرب کی دوسری قومی ایئرلائن بن جائے گی اور اس کی بنیاد ریاض میں ہوگی جب کہ موجودہ قومی کیریئر سعودیہ جدہ سے کام کرتی ہے .


رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایئر لائن نے ابھی تک ایک سی ای او کا تقرر کرنا ہے جو بھی اس عہدے پر کام کرے گا اسے انتہائی بڑے اہداف فراہم کرنا ہوں گے جن کا آپ تصور کر سکتے ہیں کیوں کہ بالکل نئی ایئر لائن کا مقصد وہی کرنا ہے جو ایمریٹس نے ٹائم اسکیل کے ایک چوتھائی میں کیا تھا، ایوی ایشن کی تاریخ میں جس کی مثال نہیں ملتی .
معلوم ہوا ہے کہ مملکت 2030ء تک 30 ملین بین الاقوامی ٹرانزٹ مسافروں کو نشانہ بنا رہی ہے، یہ تعداد اس وقت 4 ملین سے کم ہے، اس کا مطلب یہ ہوگا کہ نئے کیریئر کو بالآخر یورپ، شمالی امریکہ، جنوبی امریکہ، افریقہ اور ایشیاء میں عالمی سطح پر 150 سے زائد روٹس پر پروازیں چلانے کی ضرورت ہوگی، جس کے لیے 30 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے .

بتایا گیا ہے کہ فی الحال سعودی عرب میں تمام فضائی ٹریفک کا تقریباً 60 فیصد مشرق وسطیٰ سے آتا ہے، ایشیاء پیسیفک تقریباً 20 فیصد اور افریقہ صرف 10 فیصد ہے، یہ وہ جگہ ہے جہاں بہت بڑی صلاحیت پائی جاتی ہے، اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے سعودی عرب نے 250 براہ راست منزلوں کو نشانہ بنانے، فضائی ٹریفک میں 3 گنا اضافے اور ایک نیا کیریئر بنانے کے لیے ہوا بازی کی حکمت عملی کا اعلان کیا، ایک نئی ایئرلائن قومی کیریئر السعودیہ کے ساتھ کام کرے گی، جو اپنی معیشت کو متنوع بنانے، سیاحت کو فروغ دینے اور تیل پر انحصار کم کرنے کے حکومتی منصوبے میں اہم کردار ادا کرے گی .

. .

متعلقہ خبریں