سعودی خاتون کو متنازعہ سوشل میڈیا پوسٹ پر 45 سال قید ہوگئی

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی عرب میں ایک خاتون کو سوشل میڈیا پر متنازعہ پوسٹ کرنے پر 45 سال قید کی سزا سنادی گئی۔ مڈل ایسٹ آئی نے برطانیہ کے گارڈین اخبار میں از ڈیموکریسی فار دی عرب ورلڈ ناؤ کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ سعودی عرب کی خاتون شہری نورہ بنت سعید القحطانی کو خصوصی فوجداری عدالت (SCC) نے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے متنازعہ پوسٹ کرنے کے جرم میں 45 سال قید کی سزا سنائی ہے کیوں کہ عدالت نے خاتون کو انٹرنیٹ کا استعمال کرتے ہوئے سعودی عرب کا سماجی ماحول خراب کرنے کا مجرم قرار دیا۔
علاوہ ازیں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں مخالف جنس کی نقل کرنے پر 5 سال قید اور 30 لاکھ ریال جرمانہ ہوگا، جرم میں ملوث افراد کی شرمندگی کیلئے نام بھی پبلک کیا جائے گا، ایک سعودی وکیل احمد المحمید نے سوشل میڈیا پر دوسری جنس کی نقل کرنے کے خلاف سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس جرم کی سزا 5 سال تک قید ہے کیوں کہ ہم شریعت اور قانون کے ملک میں ہیں جہاں ہم اتفاق کرتے ہیں کہ یہ عمل شریعت کی خلاف ورزی کرتا ہے۔
انہوں نے سعودی سرکاری ٹیلی ویژن الاخباریہ کو بتایا کہ مملکت کے انسداد سائبر کرائم قانون کے تحت عوامی اخلاقیات کی خلاف ورزی پر زیادہ سے زیادہ 5 سال قید اور 30 لاکھ ریال جرمانے کی سخت سزا ہے، جرم میں ملوث افراد کو شرمندہ کرنے اور دوسروں کی عبرت کے لیے ان کا نام بھی پبلک کیا جاتا ہے۔ وکیل نے اس بات کی تردید کی کہ دوسری جنس کی نقل کرنا سعودی معاشرے میں ایک رجحان بن چکا ہے، انہوں نے کہا کہ ایسے چند ایک مقدمات ہیں، جن کے لیے خصوصی تعزیرات کی ضرورت نہیں ہے، حالیہ برسوں میں سعودی حکام نے سوشل میڈیا پر جرائم کے ارتکاب اور اس کی تشہیر سے متعلق مختلف مقدمات میں متعدد گرفتاریاں کی ہیں۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ نےروڈا ایریا میں اراضی کی غیر قانونی خریدوفروخت روکنے کا حکم دیدیا

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے متعلق…

3 hours ago

سوشل میڈیا پر اچھائی کے مقابلے میں برائی زیادہ پھیل رہی ہے ، ڈاکٹر ذاکر نائیک

کراچی(قدرت روزنامہ) ممتاز مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے سوشل…

3 hours ago

عوام کو سوچنے کی دعوت دیتی ہوں ملک صرف مسلم لیگ( ن) کے دور میں ہی ترقی کرتاہے: مریم نواز

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ہمت کارڈ لانچنگ تقریب سے…

3 hours ago

خاص افراد کیلئے خاص تحفہ،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ریکارڈ وقت میں چیف منسٹر ہمت کارڈ لانچ کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ  )خاص افراد کیلئے خاص تحفہ،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ریکارڈ وقت میں چیف…

3 hours ago

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت دفاع کیلئے45 ارب روپے کی گرانٹ منظور کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)نےوزارت دفاع کیلئے45 ارب روپے کی…

3 hours ago

پی ٹی آئی احتجاج، راولپنڈی میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) محکمہ داخلہ پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف کے ڈی چوک پر احتجاج…

4 hours ago