دوحہ (قدرت روزنامہ) خلیجی ریاست قطر نے کورونا سے متعلق اپنی سفری پالیسی میں اپ ڈیٹس کا اعلان کیا ہے، یہ تبدیلیاں قطر اور دنیا میں کورونا وبا کے تازہ ترین اشاریوں کی بنیاد پر کی گئی ہیں، جو اتوار 4 ستمبر 2022ء سے قطر کی ریاست میں آمد کے وقت شام 6 بجے سے لاگو ہوں گی۔ مقامی میڈیا کے مطابق ان تبدیلیوں کے ساتھ قطر کی وزارت صحت کا مقصد ریاست میں سفر اور واپسی کے عمل کو آسان بنانا ہے، سفری پالیسی میں کی گئی تبدیلیوں کے تحت ریڈ لسٹ والے ممالک کی فہرست کو ہٹا دیا گیا ہے، بیرون ملک سے آنے والے تمام مسافروں کے لیے قرنطینہ کے تقاضوں کو بھی ختم کردیا گیا ہے تاہم قطر پہنچنے پر جن مسافروں کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آئے گا انہیں ریاست میں اپنائے گئے طریقہ کار کے تحت تنہائی اور قرنطینہ سے گزرنا پڑے گا۔
بتایا گیا ہے کہ کسی بھی فرد کی ویکسی نیشن کی حیثیت سے قطع نظر قطر آنے والے شہریوں اور رہائشیوں کو پرائمری ہیلتھ کیئر کارپوریشن ہیلتھ سنٹر یا وزارت صحت عامہ کے منظور شدہ پرائیویٹ میڈیکل سنٹر میں ریاست قطر پہنچنے کے بعد 24 گھنٹے کے اندر ایک ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ (RAT) سے گزرنا ہوگا۔ اسی طرح سیاحوں کے لیے ضروری ہے کہ پی سی آر ٹیسٹ سرٹیفکیٹ کے ساتھ قطر کی ریاست کے لیے طے شدہ پرواز کی روانگی سے 48 گھنٹوں کے اندر منفی نتیجہ حاصل کریں یا ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کے ساتھ 24 گھنٹے کے اندر منفی نتیجہ موصول ہونے کے ساتھ سفر کریں۔
کہا گیا ہے کہ مسافروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ قطر کی ریاست کا سفر کرنے کی منصوبہ بندی کرنے سے پہلے سرکاری ذرائع اور ویب سائٹس کے ذریعے سفر اور واپسی کی پالیسی میں کسی تبدیلی کے بارے میں جانیں، مسافروں کو ہر وقت کورونا کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے لیے ریاست قطر میں موجود اقدامات پر عمل کرنا چاہیے۔
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ رشامی ڈیسائی نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ 16 برس…
ممبئی (قدرت روزنامہ) پاکستانی سوشل میڈیا اسٹارز ایک کے بعد ایک ”ڈیٹا بریچ“ کا شکار…
مصر (قدرت روزنامہ)سالانہ کروڑوں روپے کی پُرکشش تنخواہ اور باس کی ٹینشن سے نجات، ایسی…
لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی پہلی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)احتساب عدالت نے 190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی حاضری سے…
کراچی (قدرت روزنامہ)اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) نے کراچی کے علاقے کیماڑی…