زلفی بخاری اپنے دفاع کے لیے میدان میں آگئے کمشنر راولپنڈی کے خلاف اٹھایا بڑاقدم

(قدرت روزنامہ)زلفی بخاری اپنے دفاع کے لیے میدان میں آگئے کمشنر راولپنڈی کے خلاف اٹھایا بڑاقدم
زلفی بخاری نے راولپنڈی رنگ روڈ کے کمشنر راولپنڈی گلزار حسین شاہ کیخلاف قانونی کارروائی کر نے کا فیصلہ کر لیاان کا کہنا تھا کہ .کمشنر راولپنڈی نے من گھڑت اور جھوٹی رپورٹ بنائی وہ عدالت میں میرا سامنا کریں،

اس سلسلے میں ذلفی بخاری کا کہنا تھا کہ کمشنر راولپنڈی نے من گھڑت اور جھوٹی رپورٹ بنائی وہ عدالت میں میرا سامنا کریں، وعدہ کیا تھا کہ میرے خلاف ہونے والے جھوٹے پروپیگنڈے کو بے نقاب کروں گا، کمشنر راولپنڈی نے کسی ثبوت کے بغیر کیوں لکھا کہ میں نے رنگ روڈ منصوبے میں اپنا اثر ورسوخ استعمال کیا،

کمشنر راولپنڈی کو عدالت میں میرے خلاف لگائے گئے الزامات کو ثابت کرنا پڑے گا،قوم اور عدالتوں کو پتہ چلنا چاہیے کہ مجھ پر لگائے گئے الزامات کے پیچھے وجوہات کیا ہیں،ذلفی بخاری کی قانونی ٹیم نے دعویٰ کیا کہ انکوائری کمیٹی کے بقیہ 2 ممبران نے رپورٹ پر دستخط کرنے سے انکار کردیا تھا

گلزار حسین شاہ نے پھر بھی رپورٹ میں بغیر ثبوت ذلفی بخاری پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام عائد کیا.کیس میں گلزار حسین شاہ کو کورٹ میں الزامات کو ثابت کرنا پڑے گا یا پھر الزام عائد کرنے کی وجہ بتانی پڑے گی.کمشنر راولپنڈی الزامات واپس لے کر معافی مانگیں یا پھر ایک ارب روپے ہرجانہ ادا کریں،

Recent Posts

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی ہنی مون کے دوران سامنے آنے والی تصاویر انٹر نیٹ پر وائرل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال ان دنوں ہنی مون پر…

2 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف کا آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر غور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف قازقستان سے وطن واپسی پر آل…

2 hours ago

پی ٹی آئی کا 6 جولائی کو ہونے والا جلسہ خطرے میں پڑ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کا 6 جولائی کو وفاقی دارالحکومت کے علاقے…

2 hours ago

ادویات کی قیمتوں میں 23.33 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں ادویات کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر 23.33 فیصد کا اضافہ…

3 hours ago

مجھ سے افیئرکا پتہ چلنے پر جاوید اختر کی پہلی بیوی کافی تلخ ہو گئی تھیں، شبانہ اعظمی کا بیان

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی سینئر اور ورسٹائل اداکارہ شبانہ اعظمی نے کہا ہے کہ ان…

3 hours ago

بھارت کی جانب سےپانی چھوڑنے کا خطرہ، ملک بھر میں سیلاب کا الرٹ جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) این ڈی ایم اے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے ملک کے…

3 hours ago