چین سے قربت پرتشویش؛ امریکی صدر نے پیسیفک ممالک کا اجلاس بلالیا

واشنگٹن(قدرت روزنامہ) امریکی صدر جوبائیڈن نے چین کے ساتھ سیکیورٹی معاہدہ کرنے والے بحرالکاہل جزیرے کے 12 ممالک کا اجلاس واشنگٹن میں بلالیا۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق صدر جو بائیڈن 28-29 ستمبر کو واشنگٹن میں ایک اجلاس کی میزبانی کریں گے جس میں پیسفک جزیرے کے ممالک کے سربراہان کو مدعو کیا گیا ہے۔
وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا کہ یہ سربراہی اجلاس میں موسمیاتی تبدیلیوں، وبائی امراض، اقتصادی بحالی، بحری سلامتی، ماحولیاتی تحفظ سمیت بحرالکاہل کو تجارتی قافلوں کے لیے آزاد اور محفوظ بنانے جیسے اہم امور پر تعاون کو وسیع اور مضبوط کرنے کے لیے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ امریکی صدر نے پیسیفک جزیرے کے ان ممالک کا اجلاس اس وقت بلایا ہے جب ان ممالک نے رواں برس اپریل میں چین کے ساتھ سیکیورٹی معاہد کیا ہے اور امریکا کو خطے میں چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ پر شدید تشویش ہے۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ جن ممالک کے سربراہان کو مدعو کیا گیا ہے کہ ان میں سولومن جزائر، مائیکرونیشیا، کریباتی، پاپوا نیو گنی، وانواتو، ساموا، ٹونگا، اور فجی کی وفاقی ریاستوں کے ساتھ ساتھ مارشل جزائر، ناورو، پلاؤ اور تووالو بھی شامل ہیں۔
وائٹ ہاؤس نے ابھی یہ تفصیلات فراہم نہیں کیں کہ مدعو کیے گئے ممالک میں سے کتنوں نے دعوت قبول کرکے اجلاس میں شرکت کی تصدیق کی ہے۔ چین کی جانب سے تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

Recent Posts

حج کے دوران شدید گرمی کا امکان، سعودی حکومت انتظامات میں مصروف

20 لاکھ سے زائد عازمین حج کی آمد متوقع، رمضان میں 3 کروڑ افراد نے…

1 min ago

سونیا حسین اور وہاج علی کا رومانوی فوٹوشوٹ وائرل، مداح برہم

کراچی (قدرت روزنامہ) معروف اداکارہ سونیا حسین اور مقبول اداکار وہاج علی کی جانب سے…

10 mins ago

بیٹی سے محبت، والد نے اپنے جوتے بیٹی کو دے دیے، ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا صارفین بھی ویڈیو کو دیکھ کر جذبات شئیر کرنے لگے سعودیہ(قدرت روزنامہ) والد…

11 mins ago

وزیراعلیٰ سندھ کامختلف پراجیکٹس کا دورہ ، کورنگی کاز وے پر کچرا ڈمپ کرنے کی اجازت دینے پر ایس ایچ او معطل

اکراچی(قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورنگی انڈسٹریل ایریا کے ایس ایچ…

14 mins ago

کرغزستان واقعہ افسوسناک قرار، وزیر خارجہ کا آزاد تحقیقات کیلئے وفد بشکیک بھیجنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ…

23 mins ago

خیبر پختون خوا باہر سے لائی گئی گندم نہیں خریدے گا: ظاہر شاہ

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیرِ خوراک خیبر پختون خوا ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ خیبر پختون…

45 mins ago