عمران خان 5 ستمبر سے سندھ میں سیلاب متاثرین کی امدادی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے

سکھر (قدرت روزنامہ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 5 ستمبر سے سندھ میں سیلاب متاثرین کی امدادی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے دورہ سندھ کا اعلان کردیا گیا ، عمران خان سندھ میں سیلاب متاثرین کی امدادی سرگرمیوں کا آغاز 5 ستمبر سے کریں گے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 5 ستمبر کو سکھر پہنچیں گے۔
پی ٹی آئی نے بی ایڈ کالج شکارپور پھاٹک پر کیمپ لگانے کیلئے درخواست جمع کرادی تھی ، عمران خان 5 ستمبرکو ریلیف کیمپ کا دورہ کریں گے اور متاثرین کے ساتھ کھانا کھائیں گے۔رہنماپی ٹی آئی صوفی بابر نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیمپ لگانے کی اجازت نہیں دی جارہی ، ایک روز قبل ڈی سی سکھر نے کیمپ لگانے کی اجازت دی تھی۔
ڈی سی سکھر جاوید احمد کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے کیمپ لگانے کیلئے تحریری درخواست دی ہے، تمام چیزوں کاجائزہ لیکرپی ٹی آئی کو کیمپ لگانے کی اجازت دیں گے۔جاوید احمد کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اور تمام تر انتظامات کے بعد پی ٹی آئی کو اجازت دیں گے۔

Recent Posts

انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان

کراچی(قدرت روزنامہ)انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان ہے۔ کاروبار…

19 mins ago

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

32 mins ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

43 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

55 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

1 hour ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

1 hour ago