سیلاب سے تباہ کاریاں : پاکستان کا عالمی مالیاتی اداروں سے امداد لینے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان نے سیلاب سےتباہ کاریوں کے باعث عالمی مالیاتی اداروں سے امداد لینے کا فیصلہ کرلیا ، ابتدائی تخمینے کے مطابق ملکی معیشت کو دس ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان پہنچا ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف ، عالمی بینک ، ایشیائی ترقیاتی بینک اور دیگر مالیاتی اداروں سے امداد لینے کا فیصلہ کرلیا۔سیلاب سے تباہ کاریوں سے باعث مالیاتی اداروں سے امداد کی درخواست کی جائے گی اور مالیاتی اداروں کو وزارت منصوبہ بندی، وزارت خزانہ اور این ڈی ایم اے کی رپورٹ بھیجی جائے گی۔
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ سیلاب سے نقصانات پر ابتدائی تخمینے پر مبنی رپورٹ تیار کی گئی ہے، ابتدائی تخمینے کے مطابق ملکی معیشت کو 10 ارب ڈالر سے زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ذرائع وزارت منصوبہ بندی نے بتایا کہ سیلاب سے زراعت اور انفرااسٹرکچر سمیت دیگر نقصان شامل ہیں ، 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد آبادی اور 10 لاکھ سے زائد مکانات کا نقصان ہوا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے ریپڈ فنانس انسٹرومنٹ کے تحت مالی امدادکی اپیل کی جائے گی ، مالیاتی اداروں سے مختص کوٹے کے مطابق مالی امداد ملنے کا امکان ہے۔وزیرمملکت خزانہ عائشہ غوث کا کہنا ہے کہ مالیاتی اداروں سے مالیاتی امداد کی درخواست کی جائےگی اور سیلاب سےنقصان کا اندازہ ایک دو روز میں مکمل کرلیا جائے گا۔

Recent Posts

خاتون نے 6 سال تک بستر پر پڑے شوہر کی دل سے دیکھ بھال کی، مگر پھر کیا ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…

51 mins ago

فوجی سربراہان کی مدت ملازمت میں اضافہ کس تاریخ سے ہوگا؟ وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…

59 mins ago

کینیڈا اور ہندوستان کے درمیان برف نہ پگھل سکی، بھارت ’سائبر تھریٹ‘ کی فہرست میں شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…

1 hour ago

خیبر پختونخوا کابینہ ارکان کی مراعات میں ہوش ربا اضافہ

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…

1 hour ago

وینا ملک کے لیے بھارتی فلموں، شادی کی آفرز کی بھرمار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…

1 hour ago

ہمت کارڈ: اب کون سے مسافر میٹرو، اورنج لائن میں مفت سفر کے مزے لے سکیں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…

2 hours ago