خیبرپختونخواہ کے کئی اضلاع شدید زلزلے سے لرز گئے

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخواہ کے کئی اضلاع شدید زلزلے سے لرز گئے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کی رات کو صوبہ خیبرپختونخواہ کے کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور، چترال، مالاکنڈ اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کی وجہ سے خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلے کے جھٹکوں کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے لوگ خوفزدہ ہو کر باآواز بلند کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کے جھٹکے رک جانے کے بعد بھی خوفزدہ لوگ کافی وقت تک گھروں اور عمارتوں کے باہر ہی موجود رہے۔ زلزلہ پیما مرکز کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 عشاریہ 3 تھی، جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا علاقہ تھا۔ تاہم زلزلے کی گہرائی کے حوالے سے تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ یہاں واضح رہے کہ خیبرپختوںخواہ کا صوبہ کافی عرصے سے آئے دن زلزلوں کی زد میں رہتا ہے۔ خاص کر سوات ریجن میں آئے دن زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جاتے ہیں، تاہم عمومی طور پر ان زلزلوں کی شدت خطرناک نہیں ہوتی۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

38 mins ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

53 mins ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

57 mins ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

1 hour ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

2 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

2 hours ago