کوئٹہ شہر میں آٹے کی شدید قلت ، بیس کلو آٹے کا تھیلا 2500روپے تک جاپہنچا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں سیلاب کی صورتحال کے اثرات اشیا خردونوش کی قیمتوں پر پڑنے لگے کوئٹہ شہر میں آٹے کی شدید قلت پیدا ہوگئی بیس کلو آٹے کا تھیلا 2500روپے تک جاپہنچا پیاز آلواور ٹماٹر بھی سو روپے کلو میں فروخت ہورہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں آٹے کی شدید قلت ہونے سے آٹا دوکانوں سے غائب ہوگیا جن دوکانوں پر آٹا دستیاب ہے وہاں اسکی قیمت کئی گنابڑھ گئی ہے ایک کلو آٹے کی قیمت 125روپے جبکہ بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2500 روپے تک پہنچ گئی ہے دوکاندار آٹے کی قلت کے باعث عام گاہکوں کو دو تین کلو سے زیادہ آٹا نہیں دے رہے ہیں دوکانداروں کا کہنا ہے کہ بجلی کی بندش کے باعث فلار ملز سے آٹا نہیں مل سکا ہے اس لئے آٹا کی قلت پیدا ہوئی ۔
دوسری جانب صوبائی حکومت کی جانب سے آٹے کی قلت دور کرنے کیلئے کوئی اقدامات سامنے نہیں آئے ہیں آٹے کی قیمتوں کے ساتھ ساتھ سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں ،،بھنڈی 250وپے کلو ،آلو ،پیاز اور ٹماٹر سو روپے کلو،ادرک اور لہسن پانچ سو روپے کلو میں فروخت ہورہے ہیں ۔عوامی حلقوں نے حکومت بلوچستان اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صورتحال کا نوٹس لیکر آٹے کی قلت کو دور اور سبزیوں کی قیمتوں میں کمی کے لئے اقدامات اٹھائیں ۔

Recent Posts

نیب نےپشاور بی آر ٹی انکوائری میں 168.5 ارب نکلوا لئے

پشاور (قدرت روزنامہ)نیب نے اپنی 25 سالہ تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کرلی ہے،…

39 mins ago

مسجد الحرام میں تصاویر اتارنے سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام میں تصاویرکھینچنےسے متعلق نئی…

58 mins ago

بلوچستان، امن فورس اور دہشتگردوں میں جھڑپ،2 رضا کار شہید،5زخمی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے سرحدی علاقے میں امن فورس اور نامعلوم مسلح افراد کے…

1 hour ago

عمران خان کی رہائی کیلئے گنڈاپور نے جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جمعہ کے روز ملک بھر میں…

1 hour ago

ایف بی آر نے میرے مرحوم والد کو ٹیکس نوٹس بھیج دیا، عمر ایوب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف…

2 hours ago

3 کرکٹرز کو غیر ملکی لیگ کھیلنے کا این او سی مل گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈنے 3 قومی کرکٹرز کو کو بگ بیش لیگ اور…

2 hours ago