کئی روز مسلسل تباہی پھیلانے کے بعد سیلاب کا خطرہ ٹل گیا

نوشہرہ (قدرت روزنامہ) ملک کے طول و عرض میں کئی روز مسلسل تباہی پھیلانے کے بعد سیلاب کا خطرہ بلاآخر ٹل گیا۔ سماء نیوز کے مطابق فلڈ وارننگ سیل نے بتایا کہ نوشہرہ میں تباہی مچانے والے دریائے کابل کی تیزی ختم ہوچکی اور اس میں پانی کی سطح دوبارہ معمول پر آگئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ گدو بیراج پر بھی پانی کی سطح گرگئی ہے اور سیلاب کا خطرہ ٹل گیا ہے، کابل اورسندھ کا 6 لاکھ کیوسک کا مشترکہ ریلا تونسہ بیراج سے ہوتا ہوا گدو بيراج کی جانب آیا جس کے بعد گدو بیراج پر اونچے درجے کے سیلاب کی پیش گوئی کی گئی اور کہا گیا تھا کہ یہ سیلاب 8 روز تک جاری رہے گا تاہم اس وقت گدو بیراج پر پانی کا بہاؤ 4 لاکھ 85 ہزار کیوسک رہ گیا ہے اور یہ اونچے سے درمیانے درجے کے سیلاب کی کیٹگری میں آگیا۔
فلڈ وارننگ سینٹر کا کہنا ہے کہ سکھر بیراج پر بھی پانی کی سطح گرنا شروع ہوگئی ہے اور پانی کا بہاؤ 5 لاکھ 45 ہزار کیوسک پر آچکا ہے، آئندہ 24 گھنٹوں میں اس میں مزید کمی کا امکان ہے۔ ادھر سیلاب سے متاثرہ سندھ کے ضلع بدین میں انتہائی دلخراش واقعہ پیش آنے کا انکشاف ہوا ہےجہاں سیلاب سے جان بچا کر سڑک پر پناہ لینے والی 2 کم عمر بچیاں اور ان کا بھائی اس وقت خوفناک حادثے کا شکار ہو گئے جب وہ سڑک کنارے سو رہے تھے۔
پولیس کے مطابق بدین میں سیلاب متاثرین گولارچی کے علاقے میں حاجی امیر شاہ نالے کے قریب سو رہے تھے جب صبح ساڑھے چھ بجے کے قریب سامان سے بھرا ٹرک اُن کے اوپر چڑھ گیا، حادثے میں ٹرک تلے آنے والے 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، ٹرک کوئلے سے لدا ہوا تھا اور اسلام کوٹ کے علاقے سے آرہا تھا، واقعے کی اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پہنچ کر ٹرک ڈرائیور سمیت 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
دوسری جانب جامشورو میں بھی افسوسناک واقعہ پیش آیا، سیلاب زدہ علاقوں سے متاثرین کو محفوظ مقام پر منتقلی کے دوران دریائے سندھ میں جامشورو کے قریب ایک کشتی الٹ گئی، حادثے کے وقت کشتی میں 15 افراد سوار تھے، آخری اطلاعات تک کشتی ڈوبتے ہی غوطہ خوروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 7 افراد کو بچا لیا، ایک خاتون کی لاش دریا سے نکال لی گئی جب کہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔ 5 روز قبل بھی دریائے سندھ میں جامشورو کے قریب نشیبی علاقوں سے سیلاب متاثرین کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے والی کشتی الٹ گئی تھی، اس کشتی میں 17 افراد سوار تھے اور حادثے کے نتیجے میں ایک بچے اور تین خواتین سمیت 5 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے تھے۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

33 mins ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

47 mins ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

51 mins ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

1 hour ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

2 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

2 hours ago