بلوچستان سے 1 ٹن منشیات کی پنجاب اسمگلنگ ناکام بنا دی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے اسلام آباد میں کارروائی کے دوران 1 ٹن سے زائد منشیات برآمد کر لی . ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ منشیات ریفریجریٹر کنٹینرز میں بلوچستان سے پنجاب اسمگل کی جا رہی تھی .


اے این ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران بین الصوبائی اسمگلرز گروپ کے 2 کارندے گرفتار ہوئے ہیں .
اے این ایف کی جانب سے تفصیل بتائی گئی ہے کہ برآمد شدہ منشیات میں 1020 کلو چرس اور 28 کلو 800 گرام ہیروئن شامل ہے . اے این ایف حکام نے ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں