اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے اسلام آباد میں کارروائی کے دوران 1 ٹن سے زائد منشیات برآمد کر لی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ منشیات ریفریجریٹر کنٹینرز میں بلوچستان سے پنجاب اسمگل کی جا رہی تھی۔
اے این ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران بین الصوبائی اسمگلرز گروپ کے 2 کارندے گرفتار ہوئے ہیں۔
اے این ایف کی جانب سے تفصیل بتائی گئی ہے کہ برآمد شدہ منشیات میں 1020 کلو چرس اور 28 کلو 800 گرام ہیروئن شامل ہے۔اے این ایف حکام نے ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
لاہور (قدرت روزنامہ )چیمپئینز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کی شرکت سے انکار کے بعد اور…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سینئر سیاست دان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے بولان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں تیل وگیس کی یومیہ پیداوارمیں ہفتہ واربنیاد پراضافہ ریکارڈ…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کی…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امن وامان کے پیشِ نظر معطل کی گئی کوئٹہ سے اندورنِ ملک ٹرین سروس…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی نے صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کو بلوچستان اسمبلی…