منچھر میں کٹ لگا دیا گیا، وزیرِ اعلیٰ کا آبائی حلقہ ڈوبنے کا خطرہ

کراچی (قدرت روزنامہ)منچھر جھیل کو باغ یوسف کےمقام پر کٹ لگا دیا گیا، وزیرِ اعلیٰ سندھ کا آبائی حلقہ یو سی واہڑ بھی متاثر ہوسکتا ہے . ڈپٹی کمشنر فرید مصطفیٰ کےمطابق منچھرجھیل کو آر ڈی 14 اور 15 پر کٹ لگایا گیا ہے .

جھیل میں کٹ لگانے سے 5 یونین کونسلوں کی 83 ہزار سے زائد آبادی کی نقل مکانی جاری ہے .
ڈی سی کا کہنا ہے کہ لوگوں کو ٹرانسپورٹ اور ان کی رہائش کے لیے انتظامات کیے گئے ہیں . منچھرجھیل میں کٹ لگنے کے بعد وزیرِ اعلیٰ سندھ کا آبائی حلقہ یو سی واہڑ سمیت بوبک،جعفر آباد،چنا اور یو سی اراضی زیر آب آنے کا خدشہ ہے .
پانی سے شہباز ایئر پورٹ، پاک عرب آئل ریفائنری بھی متاثر ہونے کا امکان ہے . جھیل کاپانی باغ یوسف کا راستہ اختیار کرتے ہوئے گاؤں کرم پور اور انڈس لنک کے درمیان کا راستہ لیتا ہوا ریلوے ٹریک کو ڈبوتا ہوا دریائے سندھ میں داخل ہوگا . ذرائع کا بتانا ہے کہ کٹ کے بعد منچھر جھیل سے 30 فیصد پانی کا دباؤ کم ہوگا .

. .

متعلقہ خبریں