وزیرِ اعظم شہبازشریف بولان روانہ

بولان(قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم شہباز شریف، وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور دیگر حکام بذریعہ ہیلی کاپٹر بولان کے لیے روانہ ہو گئے۔اس سے قبل وزیرِ اعظم شہباز شریف بلوچستان کے ضلع کچی کا دورہ کرنے کے لیے کوئٹہ پہنچے تھے۔شہباز شریف کو چئیرمین این ایچ اے بولان میں جاری بحالی کے کام سے متعلق بریفنگ دیں گے۔
دورے کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف سیلاب سے متاثرہ روڈ اور ریلوے انفرااسٹرکچر کی بحالی کے کام کا جائزہ لیں گے۔شہباز شریف بی بی نانی کے علاقے میں سیلاب کے سبب گر جانے والے ریلوے پُل کا فضائی جائزہ بھی لیں گے۔اس کے علاوہ وزیرِ اعظم سیلاب میں بہہ جانے والے پنجرا پُل کی بحالی کے کام کا بھی جائزہ لیں گے۔
سیلاب متاثرین سڑک کنارے حکومتی امداد کے منتظر
دوسری جانب نصیر آباد، جعفر آباد اور صحبت پور میں سیلاب متاثرین سڑکوں کے کنارے سخت گرمی میں پانی اترنے اور حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔اُدھر ڈیرہ مراد جمالی کے متاثرہ علاقوں میں 1 ماہ بعد بھی ریلیف آپریشن شروع نہیں کیا جا سکا۔
متاثرین کو پینے کے صاف پانی، خوراک اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے، خواتین اور بچے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہیں۔

Recent Posts

نیب نےپشاور بی آر ٹی انکوائری میں 168.5 ارب نکلوا لئے

پشاور (قدرت روزنامہ)نیب نے اپنی 25 سالہ تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کرلی ہے،…

39 mins ago

مسجد الحرام میں تصاویر اتارنے سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام میں تصاویرکھینچنےسے متعلق نئی…

58 mins ago

بلوچستان، امن فورس اور دہشتگردوں میں جھڑپ،2 رضا کار شہید،5زخمی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے سرحدی علاقے میں امن فورس اور نامعلوم مسلح افراد کے…

1 hour ago

عمران خان کی رہائی کیلئے گنڈاپور نے جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جمعہ کے روز ملک بھر میں…

1 hour ago

ایف بی آر نے میرے مرحوم والد کو ٹیکس نوٹس بھیج دیا، عمر ایوب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف…

2 hours ago

3 کرکٹرز کو غیر ملکی لیگ کھیلنے کا این او سی مل گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈنے 3 قومی کرکٹرز کو کو بگ بیش لیگ اور…

2 hours ago