جدہ (قدرت روزنامہ) سعودی عرب کی سکیورٹی فورسز نے ایک ہفتے کے دوران 14 ہزار 750 غیر قانونی تارکین وطن کوگرفتار کرلیا۔ سعودی خبررساں ادارے نے غیر قانونی تارکین کے حوالے سے مشترکہ کمیٹی کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ ہفتے گرفتار کئے گئے 14ہزار 750 غیر قانونی تارکین وطن میں سے 8684 اقامہ، 4028 سرحدی اور 2038 تارکین وطن لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہفتے کے دوران 225 ایسے افراد بھی گرفتار ہوئے جو سرحد عبور کرکے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے،ان میں سے 30 فیصد یمنی، 58 فیصد ایتھوپی جبکہ 12 فیصد دیگر ممالک کے تارکین تھے۔اسی طرح سرحد عبور کرکے غیر قانونی طور پر ملک سے باہر جانے کی کوشش کرتے ہوئے بھی 34 افراد گرفتار ہوئے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تارکین کو سہولت فراہم کرنے پر بھی 22 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
26ویں آئینی ترمیم کے بعد صرف پروسیجر تبدیل ہوا ہے، جسٹس محمد علی مظہر کے…
کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ نے آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم یونس کی سزا…
لاہور (قدرت روزنامہ) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی…
کراچی(قدرت روزنامہ)شدید دھند کی وجہ سے مختلف ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن شدید متاثرہونے سے 11…
ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے معروف سابق کھلاڑی نوجوت سنگھ سدھو نے پانچ سال بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…