اتوار کے روز بڑی خبر، تحریک انصاف پر ہمیشہ کیلئے پابندی لگنے جا رہی ہے ؟ جانیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) اور دیگر متعلقہ ادارے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے متفقہ فیصلے کی روشنی میں سپریم کورٹ میں اس پر پابندی لگانے کے لیے ریفرنس جمع کرانے کے لیےپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مجرمانہ سرگرمیوں اور دیگر غلط کاموں کے مزید ناقابلِ مواخذہ شواہد کو مرتب کرنے اور اکٹھے کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے دی نیوز کو بتایا کہ مطلوبہ شواہد اکٹھے ہونے پر ریفرنس کو ایک لمحے کی تاخیر کے بغیر سپریم کورٹ میں پیش کیا جائے گا اور امید ہے کہ یہ کام جلد مکمل ہو جائے گا۔ مختصر گفتگو میں وزیر قانون نے واضح کیا کہ حکمران پاکستان ڈیموکریٹک الائنس (پی ڈی ایم) قانون اور آئین کے حکم پر عمل کرے گا، لہٰذا پی ٹی آئی کی تقدیر پر مہر لگانے کے لیے ضروری کام کرنے میں کوئی سستی نہیں برتی جائے گی۔ اس دوران قانونی ماہرین نے یاد دلایا کہ پی ٹی آئی کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے جائیں گے،

دفاتر سیل کر دیے جائیں گے اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کالعدم جماعت قرار دیے جانے کی صورت میں تمام اراکین پارلیمنٹ کی بطور قانون ساز حیثیت ختم ہو جائے گی۔ حکومت کو ای سی پی کا ریفرنس موصول ہو گیا ہے اور اس نے آئین کے آرٹیکل 17 کے تحت پی ٹی آئی کے خلاف ریفرنس کے ساتھ اعلیٰ عدالت سے رجوع کرنے کی اہلیت فراہم کر دی ہے۔ متعلقہ ایجنسیاں سابق وزیر خزانہ شوکت ترین اور ان کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لیے ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو کی فرانزک رپورٹ طلب کریں گی۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

5 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

6 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

6 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

6 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

7 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

7 hours ago