کویت میں غیرملکیوں کیلئے ملازمت کے دروازے بند

کویت سٹی (قدرت روزنامہ)کویت میں غیر ملکیوں کے لیے ملازمت کے دروازے بند ہونے لگے اور مزید 30 غیر ملکی ملازمین کو فارغ کر دیا گیا ، جن کی جگہ کویتی شہریوں کو ملازمتیں دی جائیں گی۔

شہریوں کو بااختیار بنانے کے منصوبے کی نقاب کشائی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کویت کی وزارت انصاف نے اپنے شہریوں کے لیے ملازمتیں فراہم کرنے کے لیے ملک کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر پہلے مرحلے میں30 غیر ملکیوں کی خدمات ختم کر دی ہیں جن کی جگہ کویتیوں کو رکھا جائے گا، وزیر انصاف جمال الجلاوی نے کویت میں ملازمتیں دینے اور شہریوں کو بااختیار بنانے کے منصوبے کی نقاب کشائی کی۔اس ضمن میں کہا گیا ہے کہ وزیر کی ہدایات میں سرکاری ملازمت ایجنسی، سول سروس کمیشن کی طرف سے جاری کردہ 2017 کے فرمان کے تحت متبادل منصوبے کے تحت آنے والی ملازمتوں میں غیر کویتی ملازمین کے معاہدوں کو آگے بڑھنے سے روکنے اور تیزی سے ختم کرنے کی ضرورت شامل ہے تاہم یہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکا کہ وزارت میں کتنے غیر ملکیوں کو تبدیل کیا جائے گا۔

Recent Posts

ذہن نشین کر لیں آئینی بینچ ازخود نوٹس لے سکتا ہے، جسٹس محمد علی مظہر

26ویں آئینی ترمیم کے بعد صرف پروسیجر تبدیل ہوا ہے، جسٹس محمد علی مظہر کے…

4 mins ago

آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم کو جیل سے رہا کرنے کا حکم

کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ نے آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم یونس کی سزا…

14 mins ago

لاہور،ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی ڈیکلیئر، اگلے جمعہ، ہفتہ اوراتوار مکمل لاک ڈاؤن پرغور

لاہور (قدرت روزنامہ) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی…

15 mins ago

دھند کے باعث فلائٹ آپریشن شدید متاثر ، 11 پروازیں منسوخ ، 53 تاخیر کا شکار

کراچی(قدرت روزنامہ)شدید دھند کی وجہ سے مختلف ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن شدید متاثرہونے سے 11…

30 mins ago

نوجوت سنگھ سدھو نے کپل شرما شو کیوں چھوڑا ؟وجہ بتادی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے معروف سابق کھلاڑی نوجوت سنگھ سدھو نے پانچ سال بعد…

43 mins ago

’لگتا ہے فخر زمان کو ایک اور نوٹس آئے گا‘، حارث رؤف نے یہ بات کیوں کہی؟

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…

48 mins ago