انتہائی گندی ہینڈ رائٹنگ، عملہ دھمکی آمیز پیغام ہی نہ پڑھ سکا، بینک ڈکیتی ناکام

لندن(قدرت روزنامہ) برطانیہ میں ایک انتہائی دلچسپ واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک بینک کو لوٹنے کی کوشش کرنے والے ملزم نے اپنی انتہائی گندی ہینڈ رائٹنگ میں دھمکی آمیز پیغام لکھ کر عملے کو دیا لیکن کوئی اس کو پڑھ ہی نہیں سکا، یوں بینک ڈکیتی سے محفوظ رہا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں ایک ڈاکو بینک میں داخل ہوا اور بڑی پھرتی کیساتھ وہاں موجود ایک عملے کو ایک پرچی تھما دی۔

بینک کے عملے نے پوری کوشش کی کہ ملزم کی ہینڈ رائٹنگ کو پڑھ سکیں لیکن بے سود ، اس کی لکھائی اس قدر گندی تھی کہ کوئی بھی یہ دھمکی آمیز پیغام پڑھ ہی نہیں سکا۔

یہ صورتحال دیکھ کر ڈاکو سٹپٹا گیا اور انت بھینچتا ہوا وہاں سے چلا گیا۔ بعد ازاں بینک کے عملے نے اس پرچی کو بغور پڑھا تو انھیں پتا چلا کہ یہ تو ایک دھمکی آمیز پیغام ہے جو ڈکیتی کی نیت سے لکھا گیا تھا۔

یہ پتا چلتے ہی بینک عملے نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے فوری طور پر حرکت میں آتے ہوئے ملزم کو دھر لیا۔

ملزم نے پولیس کو اپنی ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ اس نے دیگر دو بینکوں کو بھی یہی پرچی دی تھی، ان میں سے ایک بینک ملازمین کو ڈرا دھمکا کر تو وہ رقم ہتھیانے میں کامیاب ہو گیا لیکن باقی بینک کے لوگ سمجھ ہی نہ سکے کہ میں لکھا کیا ہے۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کس مشکل میں پھنس گئے اور کارکنوں کو کیا پیغام دیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے راولپنڈی احتجاج میں بروقت نہ…

2 mins ago

سانحہ 9 مئی ناقابل معافی جرم ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے سانحہ 9 مئی کو ناقابل معافی جرم قرار…

12 mins ago

علی امین گنڈاپور پر کارکنان کا دباؤ تھا کہ راولپنڈی جائیں، بیرسٹر سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین اور کارکنان کی جانب سے راولپنڈی احتجاج میں…

23 mins ago

امریکی صدر کے ساتھ ملاقات انتہائی خوشگوار رہی، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب…

43 mins ago

چین کے انوکھے کھلونوں میں خاص کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین میں گزشتہ کچھ عرصے سے ہر شاپنگ مال پر ایک خاص…

54 mins ago

علی امین گنڈاپور نے 5 گھنٹے پنجاب اور وفاقی انتظامیہ کا ڈٹ کا مقابلہ کیا، بیرسٹر محمد سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ادھرمشیراطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد سیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے…

60 mins ago