عمران خان ایک بار پھر اسلام آباد کی کال دینے پر تیار لیکن کب تک اعلان متوقع ہے؟ شیخ رشید نے بتادیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ سیلاب اترے گا توعمران خان اسلام آباد کی کال دیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے حکومت کے ساتھ 608 ارب وصولی کا مزید معاہدہ کیا ہے، پہلے قومی خزانے پر ڈاکہ ڈالا گیا اب غریب کی جیب پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں، 6 مہینوں میں حکومت کا الٹر ساؤنڈ ہو گیا ہے، سندھ میں سیلاب نے لوگوں کی آنکھیں کھول دی ہیں۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ جن منی لانڈرز کو اپنے لوگ چندہ دینے کو تیار نہیں تو انہیں دوسرے ملک کیسے دیں گے، لوگوں میں پٹرول لینے اور بجلی کا بل دینے کی سکت نہیں اور یہ اب مزید اضافہ کرنے جا رہے ہیں۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ ستمبر ستمگر ہوگا کیونکہ سیلاب اترے گا توعمران خان اسلام آباد کی کال دیں گے۔ سیلاب نے پی ڈی ایم کی ساکھ راکھ بنا دی ہے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ 5 ستمبر کو لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس امجد رفیق کی عدالت میں پیش ہوں گا۔

Recent Posts

لاہور میں پولیس مقابلے میں 72 مقدمات میں ملوث ملزم جیلا ہلاک

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب میں دہشت کی علامت سمجھا جانے والا انتہائی خطرناک شوٹر و ڈاکو اسد…

7 mins ago

سانحہ پنجگور: مزدوروں کی لاشیں ہیلی کاپٹر میں ملتان روانہ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ہدایت پر سانحہ پنجگور کے مزدوروں کی…

17 mins ago

آئی ایم ایف کا موجودہ پروگرام آخری ہوگا، وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے…

22 mins ago

وٹامن اے کی کمی کو پورا کرنے والا سنہری سلاد پتہ

نیویارک(قدرت روزنامہ)سائنس دانوں نے ایک نئی قسم کا سنہرا سلاد پتہ تیار کیا ہے جو…

33 mins ago

راولپنڈی میں 24 گھنٹوں کے دوران 61 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 61 افراد میں ڈینگی پازیٹیو کی تصدیق کے بعد…

33 mins ago

میٹا کو لاپرواہی برتنی مہنگی پڑگئی

ڈبلن(قدرت روزنامہ) فیس بک کی مالک کمپنی میٹا پر یورپی یونین کے ڈیٹا پروٹیکشن کمیشن…

36 mins ago