حکومت کھیلوں کے میدان آباد کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) بین الصوبائی رابطہ کی وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ حکومت کھیلوں کے میدان آباد کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان انشاء اللہ بہت جلد کھیلوں کے فروغ کے لیے کھیلوں کی قومی پالیسی کا اعلان کرینگے۔ پاکستان ہاکی کے میدان میں اپنا کھویا ہوا مقام بھی بہت جلد حاصل کرے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماڑی ہاکی اسٹیڈیم ایوب پارک راولپنڈی میں ماڑی پٹرولیم آزادی ہاکی کپ 2021ء کے فائنل میچ میں بطور مہان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان ہاکی میں اپنا کھویا ہوا مقام بہت جلد حاصل کرے، کھیلوں میں ہمیشہ یکجا ایک ساتھ ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بار بار یہ دھمکی دی جاتی ہے کہ یہ ہماری حدود ہے اگر مداخلت کی گئی تو عالمی سطح پر پابندی لگا دی جائیگی لیکن میں یہ واضح کرنا چاہتی ہوں کہ ہر آزادی کے ساتھ ایک ذمہ داری آتی ہے اور اس ذمہ داری کو بھی مدنظر رکھنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ میں وزیراعظم عمران خان کی شکر گزار ہوں کہ وہ بہت جلد کھیلوں کے فروغ کے لیے قومی پالیسی کا اعلان کرنے جارہے ہیں۔

قبل ازیں آزادی ہاکی کپ کا فائنل نیشنل بنک نے تین دو پلینٹی شوٹ آوٹ سے جیت لیا۔ نیشنل بینک اور واپڈ کے درمیان دو دو گول سے میچ برابر ہو گیا تھا۔ نیشنل بنک اور واپڈا کی ہاکی ٹیموں کے درمیان سنسی خیز مقابلہ دو دو گول سے برابر رہا اور فیصلہ پلنٹی شوٹ پر ہوا جس میں نیشنل بینک نے پلنٹی شوٹ پر واپڈا کو شکست دیدی۔

وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا نے ماڑی ہاکی ٹورنامنٹ فائنل کی تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جیتنے والی نیشنل بنک کی ٹیم رنراپ ٹیم اور دیگر حصہ لینے والی ٹیموں کو مبارکباد پیش کی ۔اس موقع پر وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا نے ہاکی کے کھلاڑیوں میں موٹر سائیکل کی چابیاں تقسیم کیں۔

Recent Posts

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھا دیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، قیمتوں میں…

31 mins ago

انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے مضبوط پارلیمنٹ انتہائی ضروری ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب کا پارلیمانی نظام حکومت کے عالمی دن پر پیغام

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پارلیمانی نظامِ حکومت کے عالمی…

36 mins ago

مولانا فضل الرحمان کے بیان پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے سربراہ جے یو آئی کے بیان…

1 hour ago

ایف بی آر نے ہدف سے زیادہ محصولات جمع کرلیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بیورو آف ریونیو نے مالی سال 24-2023 میں ہدف سے زیادہ…

1 hour ago

مولانا فضل الرحمان کا ملک میں ایک بار پھر الیکشن کرانے کا مطالبہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان نے ملک میں ایک بار…

1 hour ago

اداکاری سے قبل ’چوکیداری‘ کا کام بھی کیا، نواز الدین صدیقی کا انکشاف

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے نامور اداکار نوازالدین صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

2 hours ago