اسسٹنٹ کمشنر مچھ نے سیلاب کے دوران فرض شناسی کی مثال قائم کردی، وزیراعظم کی تعریف

مچھ(قدرت روزنامہ) اسسٹنٹ کمشنر مچھ نے سیلاب کے دوران فرض شناسی کی مثال قائم کر دی،وزیراعظم کی تعریف۔وزیراعظم کو بتایا گیا کہ اسسٹنٹ کمشنر مچھ عائشہ زہری نے سیلاب کے بعد دن رات بحالی کے کاموں کی نگرانی کی اور اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر سیلاب متاثرین کے لیےکام کیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے علاقے بی بی نانی کے دورے کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مچھ عائشہ زہری کی کارکردگی کی تعریف کی اور سیلاب کے دوران امداد اور بحالی کےکاموں کو سراہا۔
وزیراعظم کو بتایا گیا کہ اسسٹنٹ کمشنر مچھ عائشہ زہری نے سیلاب کے بعد دن رات بحالی کے کاموں کی نگرانی کی اور اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر سیلاب متاثرین کے لیےکام کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ محنت کشوں اور مزدوروں نے دن رات کام کرکے 8 گھنٹے میں شاہراہ کو بحال کیا، یہ بڑی بات ہے کہ اتنی بڑی آفت کے بعد قومی جذبے سےکام کیا، بی بی نانی کا پل بہہ جانے سے کوئٹہ سے سکھر تک ٹریفک بالکل بند ہوگئی تھی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اسسٹنٹ کمشنر مچھ عائشہ زہری کی حوصلہ افزائی کے لیے تالیاں بھی بحائیں، اس موقع پر موجود وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور دیگر افسران نے بھی وزیراعظم کا ساتھ دیا۔

Recent Posts

نیب نےپشاور بی آر ٹی انکوائری میں 168.5 ارب نکلوا لئے

پشاور (قدرت روزنامہ)نیب نے اپنی 25 سالہ تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کرلی ہے،…

41 mins ago

مسجد الحرام میں تصاویر اتارنے سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام میں تصاویرکھینچنےسے متعلق نئی…

1 hour ago

بلوچستان، امن فورس اور دہشتگردوں میں جھڑپ،2 رضا کار شہید،5زخمی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے سرحدی علاقے میں امن فورس اور نامعلوم مسلح افراد کے…

1 hour ago

عمران خان کی رہائی کیلئے گنڈاپور نے جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جمعہ کے روز ملک بھر میں…

1 hour ago

ایف بی آر نے میرے مرحوم والد کو ٹیکس نوٹس بھیج دیا، عمر ایوب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف…

2 hours ago

3 کرکٹرز کو غیر ملکی لیگ کھیلنے کا این او سی مل گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈنے 3 قومی کرکٹرز کو کو بگ بیش لیگ اور…

3 hours ago