سام سنگ کا پاکستانی صارفین کیلئے اہم اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جنوبی کورین ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے پاکستانی صارفین کے لیے اپنے پہلے انڈر ڈسپلے کیمرے والے فون گلیکسی زی فولڈ 3 کی قیمت کا اعلان کردیا ہے۔

اس فون کو خریدنے کے لیے فی الحال پری آرڈر فارم اس لنک پر جاکر بھرا جاسکتا ہے اور کچھ عرصے بعد صارفین کو دستیاب ہوگا۔رپورٹ کے مطابق اس فون کو 11 اگست کو کمپنی نے ایک ایونٹ میں متعارف کرایا تھا۔

گلیکسی زی فولڈ 3 کی اندرونی اسکرین 7.6 انچ ڈائنامک امولیڈ 2x ڈسپلے سے لیس ہے جس میں 120 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ موجودہے۔اسی اسکرین میں سام سنگ نے کیمرا ڈسپلے کے اندر نصب کیا ہے جو 4 میگا پکسل کا ہے مگر اس میں بڑے 2.0µm پکسلز دیئے گئے ہیں۔

اس کیمرے کو صارف زیادہ تر ویڈیو کالز کے لیے ہی استعمال کرسکیں گے کیونکہ بیرونی اسکرین میں ایک اور 10 میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔

فون کی بیرونی اسکرین 6.2 انچ کی ہے جس کے تحفظ کے لیے گوریلا گلاس وکٹس کو استعمال کیا گیا ہے اور 120 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ موجود ہے۔

فون کا مین کیمرا 12 میگا پکسل کا ہے جس میں ایف 1.8 آپرچر اور 1/1.76 لینس دیا گیا ہے، جس کے ساتھ 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 12 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرے (2 ایکس آپٹیکل زوم) موجود ہیں۔

پاکستان میں یہ فون 2 لاکھ 94 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہوگا اور پری آرڈر میں بک کرانے پر 32 ہزار کا ایک ای واؤچر دیا جائے گا، جس کو فون کی مختلف ایسیسریز خریدنے کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔

Recent Posts

جوڈیشل کمیشن اجلاس؛ جسٹس امین الدین خان آئینی بینچز کے سربراہ مقرر

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…

6 mins ago

تحریک انصاف کے اہم رہنما کو جیل سے رہائی کے بعد پھر گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…

30 mins ago

سروسزچیف کی مدت بڑھانا اسکا اندرونی معاملہ، قانون سازی تسلیم کریں گے:سلمان اکرم راجہ

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم…

32 mins ago

رمضان شوگر مل کیس؛ دیکھنا ہے ریفرنس پر سماعت کا اختیار ہے یا نہیں، جج اینٹی کرپشن

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں جمع…

40 mins ago

وزیراعلیٰ مریم نواز کاآج رات بیرون ملک روانہ ہونے کا امکان

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…

43 mins ago

آئندہ سال سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج 2025 منظور کرلی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…

45 mins ago