باجوہ ڈاکٹرائن ’’پاس‘‘اور مودی ڈاکٹرائن ’’فیل ‘‘ہوگئی

لاہور(قدرت روزنامہ)نیو نیوز کے پروگرام’’ لائیوودنصراللہ ملک ‘‘میں رحمن ملک نے کہا باجوہ ڈاکٹرائن پاس اور مودی ڈاکٹرائن بالآخر فیل ہو گئی ،رحمن ملک نے پروگرام میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ اشرف غنی حکومت کی مدد سے بھارت نے پاکستان میں دھماکے کرائے لیکن اب بھی پاکستان کو اپنی مغربی سرحدوں پر سخت نظر رکھنا ہو گی ۔

سابق وزیر داخلہ رحمن ملک نے نیو نیوز کے پروگرام لائیو ود نصر اللہ ملک گفتگوکرتے ہوئے کہا 4ماہ پہلے کہا تھا طالبان کابل پر قابض ہو جائیں گے،باجوہ ڈاکٹرائن کا مطلب بھی افغانستان کا فیصلہ افغانیوں نے کرنا ہے ،لیکن مودی کی سازشیں کچھ اور تھیں،مودی نے اشرف غنی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے افغانستان کے راستے پاکستان کے حالات خراب کروانے کی کوشش کی ،اشرف غنی حکومت کی مدد سے ہی پاکستان میں دھماکے کروائے گئے ،لیکن اللہ کا شکر ہے ہم نے بارڈر فینسنگ کی اور پاکستان کی افغانستان کے ساتھ ملحقہ سرحدوں کو محفوظ بنایا ۔

انہوں نے کہا اگر آج پاکستان نے بارڈر فینسنگ نہ کی ہوتی تو بہت سارے افغان مہاجرین نے پاکستان میں داخل ہو جانا تھا ،رحمن ملک نے کہاسی 130کے ذریعے بہت سے لوگوں کو بھارت پہنچایا گیا،بھارت پہنچنے والے دہشتگردوں کو پاکستان کیخلاف استعمال کیا جائے گا، پاکستانی فورسز کو مغربی سرحدوں پر سخت نظر رکھنا ہوگا،بھارت دہشتگردوں کو پاکستان اور چین کے خلاف استعمال کر سکتا ہے۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

33 mins ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

48 mins ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

51 mins ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

1 hour ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

2 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

2 hours ago