کرک میں زمین کے تنازع پر فائرنگ ،6 افراد ہلاک

کرک(قدرت روزنامہ) خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں زمین کے تنازع پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے . پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کرک کے علاقے میٹھا خیل میں پیش آیا جہاں 2 گروپوں میں زمین کے تنازع پر گولیاں چل گئیں .

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے . زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے .
واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا، جب اندرونِ سندھ کے ضلع خیر پور میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے تھے . پولیس نے بتایا تھا کہ فائرنگ کا واقعہ گاؤں گل حسن منگنیجو میں پیش آیا جہاں کئی روز سے دو گروپوں میں زمین کا تنازعہ چل رہا تھا .
فریقین میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے تھے .

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی تھی اور حالات کو قابو میں کیا تھا . پولیس نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردیے تھے، اور ملزمان کی گرفتار بھی عمل میں آئی تھی .

. .
Ad
متعلقہ خبریں