افغانستان کے 85 فیصد علاقوں پر کنٹرول حاصل کرلیا:فغان طالبان کی ماسکومیں پریس کانفرنس

ماسکو (قدرت روزنامہ) افغانستان کے 85 فیصد علاقوں پر کنٹرول حاصل کرلیا:فغان طالبان کی ماسکومیں پریس کانفرنس ،اطلاعات کے مطابق ماسکو میں پریس کانفرنس کرتے افغان طالبان نےدعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے افغانستان کے 85 فیصد علاقوں پر کنٹرول کرلیا ہے . ماسکو میں موجود طالبان کے ایک وفد نے جمعے کے روز دعویٰ کیا کہ افغانستان کے 85 فیصد علاقے اس وقت طالبان کے کنٹرول میں ہیں .

طالبان کے وفد نے ایک مرتبہ پھر روس کو یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ افغان سرزمین کو کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال ہونے نہیں دیں گے . افغانستان کی بیس سالہ جنگ کے بعد نیٹو افواج اس ملک سے اپنا انخلا تیز کر چکی ہیں جبکہ طالبان کو پے در پے کامیابیاں مل رہی ہیں اور وہ ملک کے مزید علاقوں پر قابض ہوتے جا رہے ہیں . افغانستان کے بڑے حصے پر قبضے کا دعویٰ ماسکو میں موجود طالبان وفد کی سربراہی کرنے والے شیخ شہاب الدین دلاور نے کیا . تاہم اس حوالے سے افغان حکومت کا موقف سامنے نہیں آیا . غیر ملکی میڈیا کے مطابق طالبان نے افغان ایران سرحدی قصبے اسلام قلعہ پر بھی قبضہ کر لیا ہے اور افغان فورسز اس کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کی کوششیں کر رہی ہیں . ماسکو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طالبان رہنماؤں نے کہا کہ وہ افغانستان کے انتظامی مراکز پر حملہ کرنے کے لیے آزاد ہیں کیونکہ انہوں نے امریکا سے ایسا کوئی وعدہ نہیں کیا تھا کہ وہ انہیں نشانہ نہیں بنائیں گے . .

متعلقہ خبریں