افغانستان کے 85 فیصد علاقوں پر کنٹرول حاصل کرلیا:فغان طالبان کی ماسکومیں پریس کانفرنس

ماسکو (قدرت روزنامہ) افغانستان کے 85 فیصد علاقوں پر کنٹرول حاصل کرلیا:فغان طالبان کی ماسکومیں پریس کانفرنس ،اطلاعات کے مطابق ماسکو میں پریس کانفرنس کرتے افغان طالبان نےدعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے افغانستان کے 85 فیصد علاقوں پر کنٹرول کرلیا ہے ۔

ماسکو میں موجود طالبان کے ایک وفد نے جمعے کے روز دعویٰ کیا کہ افغانستان کے 85 فیصد علاقے اس وقت طالبان کے کنٹرول میں ہیں۔ طالبان کے وفد نے ایک مرتبہ پھر روس کو یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ افغان سرزمین کو کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال ہونے نہیں دیں گے۔

افغانستان کی بیس سالہ جنگ کے بعد نیٹو افواج اس ملک سے اپنا انخلا تیز کر چکی ہیں جبکہ طالبان کو پے در پے کامیابیاں مل رہی ہیں اور وہ ملک کے مزید علاقوں پر قابض ہوتے جا رہے ہیں۔افغانستان کے بڑے حصے پر قبضے کا دعویٰ ماسکو میں موجود طالبان وفد کی سربراہی کرنے والے شیخ شہاب الدین دلاور نے کیا۔تاہم اس حوالے سے افغان حکومت کا موقف سامنے نہیں آیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق طالبان نے افغان ایران سرحدی قصبے اسلام قلعہ پر بھی قبضہ کر لیا ہے اور افغان فورسز اس کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کی کوششیں کر رہی ہیں۔ماسکو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طالبان رہنماؤں نے کہا کہ وہ افغانستان کے انتظامی مراکز پر حملہ کرنے کے لیے آزاد ہیں کیونکہ انہوں نے امریکا سے ایسا کوئی وعدہ نہیں کیا تھا کہ وہ انہیں نشانہ نہیں بنائیں گے

Recent Posts

اگلے 24 گھنٹوں کے دوران کن شہروں میں بارش ہوگی، محکمہ موسمیات نے بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک…

2 mins ago

عدت نکاح کیس ہر صورت 8 جولائی تک ختم کرنا ہے، جج افضل مجوکا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان…

2 mins ago

بجٹ میں نئے ٹیکسز: عوام پر بوجھ بڑھایا جا رہا ہے، شاہد خاقان

کراچی(قدرت روزنامہ )سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نئے مالی سال کے بجٹ کے حوالے…

5 mins ago

وزیر داخلہ بلوچستان کا حلقہ انتخاب بد امنی کی لپیٹ میں ایک ہفتے میں ٹارگٹ کلنگ کی تیسری واردات

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)خالق آباد منگچر فائرنگ سے ایک شخص جان بحق لیویز ذرائع کے مطابق…

11 mins ago

مریم نواز کی کامیابی کیخلاف اپیل پر سماعت، الیکشن کمیشن کے وکیل نے ریکارڈ پیش کرنے کیلئے مہلت مانگ لی

لاہور(قدرت روزنامہ)الیکشن ٹریبونل میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کامیابی کیخلاف اپیل پر الیکشن کمیشن…

16 mins ago

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے عمران خان کے پروڈکشن سے متعلق رپورٹ طلب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد کی دہشت گردی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیسز میں…

19 mins ago