اگر سانس اور پھیپھڑوں کی بیماری سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو گھر پر کپڑے دھونے کے بعد یہ ایک کام ہر گز نہ کریں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اگر سانس اور پھیپھڑوں کی بیماری سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو گھر پر کپڑے دھونے کے بعد یہ ایک کام ہر گز نہ کریں۔
اکثر ایسا ہوتا ہے کہ خواتین کپڑے دھونے کے بعد انہیں اندر کمروں یا صحن میں ہی خشک ہونے کے لئے ڈال دیتی ہیں۔انہیں اس بات کا علم نہیں ہوتا کہ یہ ایک انتہائی خطرناک عمل ہے اور اس کی وجہ سے سانس کی بیماریاں اور پھیپھڑوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کپڑوں سے نکلنے والی نمی اور ڈٹرجنٹ کی وجہ سے بخارات ہمارے پھیپھڑوں کے لئے نقصان دہ ہوتے ہیں۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کپڑوں کی وجہ سے نمی کا تناسب 30فیصد سے زائد ہوجاتا ہے اور کپڑوں کی نمی جو کہ سانس کے لئے اچھی نہیں ہوتی ہمیں سانس کی تکالیف میں مبتلا کردیتی ہے۔
جتنی زیادہ نمی ہوگی اتنا ہی فنگس ہونے کا امکان بڑھ جائے گا۔کچھ کپڑوں میں دو لیٹر سے بھی زائد پانی ہوتا ہے، جس کی وجہ سے کمرے میں نمی تیزی سے بڑھتی ہے۔کچھ لوگوں کے لئے شاید یہ سنگین مسئلہ نہ ہو لیکن جو لوگ پہلے ہی دمے یا کینسر کا شکار ہوں انہیں اس سے کافی مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں تاہم نارمل لوگوں کے لئے بہترہے کہ وہ احتیاط کریں۔

Recent Posts

چینی کا معاملہ ،وفاق اور خیبر پختونخوا پھر آمنے سامنے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) چینی کی برآمد کے معاملے پر وفاقی اور خیبرپختونخوآمنے سامنے آگئے…

1 min ago

کراچی کے عوام کیلیے بجلی مزید مہنگی کر دی گئی

اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور…

25 mins ago

شرح سود میں کمی؛ پاکستان پر قرضوں کے حجم میں 1300 ارب روپے کمی آئیگی، وزیراعظم

آذر بائیجان 2 ارب ڈالر کے سمجھوتوں پر دستخط کیلیے تیار ہے، کئی شعبوں سے…

29 mins ago

بھارتی اداکارہ کا مدینہ منورہ میں نکاح، تصاویر وائرل

اداکارہ بگ باس او ٹی ٹی 3 میں مقبول کنٹسٹنٹ رہ چکی ہیں مدینہ (قدرت…

42 mins ago

خیبرپختونخوامیں سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن کا منصوبہ،وزیراعلیٰ نے حتمی شکل دینے کا حکم دیدیا

پشاور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن…

49 mins ago

نیپرا نے کراچی والوں کیلئے بجلی مزید مہنگی کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی مہنگی…

55 mins ago