سعودی عرب میں وزٹ ویزا کے لیے 7 شرائط کی پابندی لازمی ہوگی

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی عرب میں سیاح 7 شرائط کی تعمیل کریں گے . سعودی گزٹ کے مطابق کوئی بھی غیر ملکی جو سیاحت کے مقصد سے وزٹ ویزا پر سعودی عرب آتا ہے اسے مملکت میں کام کرنے یا حج کے موسم میں عمرہ کرنے یا حج ویزا کے بغیر حج کرنے کی اجازت نہیں ہے .

الوطن اخبار کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ مملکت کی طرف سے جاری کردہ وزٹ ویزا کے ضوابط کے تحت 7 شرائط شامل ہیں، جن کی تعمیل وزیٹر ویزا پر آنے والے سیاح کو کرنی ہوگی، جہاں تک سنگل انٹری ویزا کی میعاد کا تعلق ہے یہ ایک بار داخلے کی اجازت دیتا ہے اور اس کی معیاد 3 ماہ کی مدت کے لیے ہے اس شرط کے ساتھ کہ قیام کی مدت ایک ماہ سے زیادہ نہ ہو .
اسی طرح ایک سے زیادہ بار داخلے کے ویزے کی میعاد ایک سال ہے بشرطیکہ قیام کی مدت اس کی میعاد کے دوران ایک وقت میں 3 ماہ سے زیادہ نہ ہو، اس ویزا کی فیس 300 ریال ہے، سیاحت کے مقصد کے لیے سعودی عرب کا وزٹ ویزا رکھنے والوں کے لیے درج ذیل 7 اہم تقاضوں کا پوارا کرنا لازمی ہے؛
(1) ویزا ہولڈرز کو مملکت میں رائج قواعد و ضوابط کی تعمیل کرنی ہوگی .
(2) ویزا ہولڈرز کو ہر وقت اپنے شناختی کاغذات اپنے ساتھ رکھنا ہوتے ہیں .
(3) انہیں وہ بنیادی مقصد پورا کرنا ہوتا ہے جس کے لیے ویزا جاری کیا گیا .
(4) ویزا رکھنے والوں کو حج ویزہ کے علاوہ حج کرنے کی اجازت نہیں ہے .
(5) انہیں حج کے موسم میں عمرہ کرنے کی اجازت نہیں ہے، جس کا تعین وزارت حج و عمرہ کرتا ہے .
(6) وہ بامعاوضہ یا بلا معاوضہ کہیں ملازمت میں مشغول نہیں ہوسکتے .
(7) ویزا کے حامل کو دیے گئے ویزے کی درستگی اور قیام کی اجازت کی مدت کی پابندی کرنی ہوگی .

. .

متعلقہ خبریں