امپورٹڈ حکومت صرف اپنے کیسز ختم کرنے اور کرپشن بچانے آئی ہے، عمران اسماعیل

کراچی (قدرت روزنامہ)عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت صرف اپنے کیسز ختم کرنے اور کرپشن بچانے آئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے حلقہ این اے 237 ملیر پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی الیکشن مہم کے سلسلے میں جلسے سے خطاب یہ الیکشن نہیں ، مافیا کے خاتمے کی جنگ ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ناموس رسالت صلہ پر دنیا کے ضمیر جھنجھوڑے جبکہ عمران خان نے اس نظام کو دفن کرنے اور ملک کو سنوارنے کا بیڑہ اٹھایا ہے۔
عمران اسماعیل نے یہ بھی کہا کہ ملک کے حالات سب کے سامنے ہیں، بارشوں کی تباہی سے لوگ پریشان ہیں اور امپورٹڈ حکومت ہر چیز مہنگی کررہی ہے۔سابق گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت عالمی سطح پر بدنامی کا باعث بن رہی ہے جبکہ یہ صرف اپنے کیسز ختم کرنے اور کرپشن بچانے آئے ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملیر کے لوگوں نے فیصلہ کرلیا ہے وہ 13 جماعتی امیدوار کو شکست دیں گے، ملیر پر کسی سردار میر وڈیرے کی نہیں اب عمران خان کی حکومت ہوگی۔
عمران اسماعیل نے کہا کہ 15 سال سے حکومت میں موجود ہیں ملیر والوں کو کیا ملا؟ آج ملیر اجڑ چکا ہے اپنی بے بسی داستان بتارہا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملیر کے لوگ عمران خان کو ووٹ دیکر تمام قرضے ایک دفعہ اتاردیں، اب معاملہ ووٹ کا نہیں آپ کے اور نسلوں کے مستقبل کا ہے۔
سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ الیکشن والے دن مخالفین دیکھ لیں گے کیسے انہیں شکست ملتی ہے، ملیر والوں نے انہیں رجیکٹ نہیں کرنا ان کی ضمانت ضبط کروانی ہے، انشاءاللہ عمران خان کے پاکستان میں ملیر بھی خوشحال ہوگا۔

Recent Posts

شادی کے 4 مہینے بعد سوناکشی سنہا کا صبر ٹوٹ گیا، ویڈیووائرل

وائرل ویڈیو میں ظہیر اقبال سوناکشی سہنا کے ساتھ کیسی حرکت کرتے ہیں ممبئی(قدرت روزنامہ)سوناکشی…

10 mins ago

پی سی بی میں ہلچل ، سلمان نصیر کو سی او او سے ہٹا کر پی ایس ایل میں عہدہ دینے کا امکان

سلمان نصیر کیلئے پی ایس ایل میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا…

33 mins ago

وزیر خزانہ کی ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے وفد اور اقوام متحدہ میں سفیر منیر اکرم سے ملاقات

وزیر خزانہ کا پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر…

50 mins ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…

1 hour ago

جوڈیشل کمیشن اجلاس؛ جسٹس امین الدین خان آئینی بینچز کے سربراہ مقرر

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…

1 hour ago

تحریک انصاف کے اہم رہنما کو جیل سے رہائی کے بعد پھر گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…

2 hours ago