عمان بھر میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن‘ نظام زندگی شدید متاثر

مسقط (قدرت روزنامہ) خلیجی سلطنت عمان بھر میں بجلی کے بریک ڈاؤن سے نظام زندگی شدید متاثر ہوگیا، ٹریفک سگنلز بند ہونے سے متعدد مقامات پر ٹریفک جام کی اطلاعات موصول ہونے پر سرکاری طور پر بلیک آؤٹ کی تصدیق کردی گئی، مسقط اور ملک کے دیگر حصوں میں انٹرنیٹ کی سپلائی بھی بند ہوگئی . عمان نیوز ایجنسی کے مطابق مسقط اور ملک کے دیگر حصوں میں تقریباً 2 بجے سے بجلی اور انٹرنیٹ کی سپلائی بند ہو گئی، غیر متعینہ تعداد میں علاقوں کو بجلی بندش کا سامنا ہے اور ان سے عمان الیکٹرسٹی ٹرانسمیشن کمپنی نمٹ رہی ہے اور بجلی کی فراہمی بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں، بجلی کی کمی نے ٹریفک لائٹس کو بھی متاثر کیا ہے جس کی وجہ سے متعدد مقامات پر ٹریفک جام کی اطلاع ہے اور گاڑی سواروں سے کہا گیا ہے کہ احتیاط برتیں اور محفوظ طریقے سے گاڑی چلائیں .


ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بجلی کے مرکزی باہم منسلک نظام کو جزوی بلیک آؤٹ کا سامنا ہے، مسقط اور دارالحکومت کے آس پاس کے علاقے جنوبی البطینہ، شمالی اور جنوبی الشرقیہ اور الدخیلیہ سمیت سب ہی علاقے متاثر ہوئے ہیں، مسقط کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حکام نے کہا کہ بجلی اور انٹرنیٹ بندش سے کنٹرول کی خرابی سے آپریشن متاثر ہوں گے تاہم عمان الیکٹرسٹی ٹرانسمیشن کمپنی کی جانب سے سپلائی کی بحالی کا عمل جاری ہے .
اتھارٹی برائے پبلک سروسز ریگولیشن (APSR) نے بھی ایک بیان جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ سلطنت عمان میں بجلی کے مرکزی نیٹ ورک کے کچھ حصوں کو کچھ رکاوٹوں کا سامنا ہے اور ان سے عمان الیکٹرسٹی ٹرانسمیشن کمپنی نمٹ رہی ہے، بجلی فی الحال بتدریج بحال کی جا رہی ہے، جیسے ہی یہ دستیاب ہوگی اتھارٹی اضافی معلومات جاری کرے گی .

. .

متعلقہ خبریں