محمد رضوان کی خواتین مداحوں کے ساتھ سیلفی کے بجائے ‘دورفی’، ویڈیو وائرل

دبئی (قدرت روزنامہ) پاکستان ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان خواتین مداحوں کے ساتھ تصاویر لینا مناسب نہیں سمجھتے لیکن اس کے باوجود رضوان کو ایشیا کپ کے دوران خواتین کے ساتھ سیلفی کے بجائے ’دورفی‘ لینا پڑگئی۔ اس حوالے سے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، ویڈیو میں خاتون نے پاکستانی بیٹر کے ساتھ لی گئی سیلفی کی خواہش اور رضوان کی جانب سے دورفی کا بتایا۔
خاتون کا کہنا تھا کہ انھوں نے محمد رضوان سے سیلفی کی خواہش کی تو پہلے پہل انہوں نے’ تھوڑی دیر بعد تھوڑی دیر بعد‘ کہہ کر ٹال دیا، بعد ازاں آئے بھی تو دور کھڑے رہے۔ خاتون کے مطابق رضوان کا کہنا تھا کہ’ میں اکیلے خواتین کے ساتھ تصویر نہیں لیتا لہٰذا وہ تصویر میں کافی دور کھڑے رہے‘ ۔
یہی نہیں رضوان نے دور سے بھی تصویر لینے کے لیے ٹیم میٹس اور دیگر مداحوں کو بھی بلانا چاہا لیکن پھر دور سے ہی تصویر لی ، خاتون مداح نے شکوہ کرتے ہوئے محمد رضوان کے ساتھ لی گئی تصاویر کو دکھایا اور اسے سیلفی کے بجائے دورفی قرار دیا ۔

خاتون مداح کا کہنا تھا کہ رضوان بہت زیادہ مذہبی ہیں، تصویر میں بھی وہ گھبرائے ہوئے تھے، تصویر لیتے ہی کہا کہ ہوگیا ہوگیا اور چلے گئے، جب کہ میں نے کسی دوست کے لیے آٹوگراف مانگا تو آٹو گراف دینے کے بعد ان کا کہنا تھا کہ لڑکا ہونا چاہیے۔ ویڈیو میں شیئر کی جانے والی تصویر میں بھی محمد رضوان کو خواتین سے کئی فٹ دور کھڑے دیکھا جاسکتا ہے ، جس پر ایک دوسری خاتون کا کہنا تھا کہ میں نے ان کے ساتھ تصویر نہیں بنانی کیوں کہ وہ لڑکیوں سے دور رہتے ہیں۔ دوسری جانب وائرل ویڈیو میں رضوان کو لڑکوں کو قریب کرکے سیلفی لیتے بھی دیتے دیکھا گیا۔

Recent Posts

محکمے میں کرپشن سسٹم کا انکشاف کرنیوالے چیئرمین اینٹی کرپشن عہدے سے برطرف

کراچی(قدرت روزنامہ)محکمہ اینٹی کرپشن میں کرپشن سسٹم چلنے کا انکشاف کرنے والے چیئرمین اینٹی کرپشن…

1 min ago

ڈپٹی کمشنرز کی پروموشن ان کی کارکردگی سے مشروط کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پنجاب حکومت نے صوبے میں ڈپٹی کمشنرز کی پروموشن ان کی کارکردگی…

6 mins ago

یمنیٰ زیدی کانز فلم فیسٹیول میں چھا گئیں، 2 بڑے اعزازات اپنے نام کئے

کراچی (قدرت روزنامہ) یمنیٰ زیدی جہاں پاکستانی ڈراموں میں چھائی ہوئی تھیں وہیں اب ان…

9 mins ago

ملک کا بڑا حصہ آج بھی شدید گرمی جھیلے گا مگر بارش کہاں متوقع ہے؟ جانئے

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا…

12 mins ago

کویت کا دیامربھاشا ڈیم کیلیے 25 ملین ڈالر کے معاہدے پر اتفاق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان اور کویت کے مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس میں دیامر بھاشاڈیم…

28 mins ago